• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مریم اورنگزیب

عمران کی گرفتاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مریم اورنگزیب

News Editor by News Editor
اگست 6, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قانون میں آپ کو اپنے عمل کا جوابدہ ہونا پڑتا ہے،

ایسا شخص جو عدالت میں مجرم ثابت ہو چکا ہو اسے گرفتار ہونا ہی ہیمقدمہ عدالتوں میں رہا، مقدمہ تفتیش کے مراحل میں رہا اور ٹرائل کے عمل سے بھی گزرا، پھر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، مقدمہ عدالتوں میں رہا، مقدمہ تفتیش کے مراحل میں رہا اور ٹرائل کے عمل سے بھی گزرا، پھر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ الزامات تھے کہ ایک شخص اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا رہا، ایک شخص جو اپنے دفاع میں شہادت پیش کرنے میں ناکام رہا، مزید 4 مقدمات بھی ہیں جو ٹرائل کورٹس میں ہیں جن میں سے ایک کیس 19کروڑ برطانوی پاؤنڈ سے متعلق ہے، یہ ایک مقدمہ ہے جو پایہ تکمیل کو پہنچا اور ٹرائل کورٹ نے اپنا فیصلہ دیا، ایک شخص نے 15ماہ قانون سے فرار اختیار کیا اس کے خلاف عدالت نے فیصلہ کیا، کسی شک و شبہ کے بغیر بددیانتی ثابت ہونے پر عدالت نے اپنا فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کیس سائفر سے متعلق، ایک 9 مئی اور ایک بیرونی فنڈنگ کا کیس ہے، ایسے شخص کو کھلی چھوٹ نہیں دے سکتے جس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور عمران خان کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، جب 2018 کے انتخابات قریب تھے تو 3 بارکے منتخب وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار کیا گیا، نواز شریف تمام الزامات کا جواب دے رہے تھے انہیں بیٹی کے ہمراہ گرفتار کیا گیا اور جیل بھیج دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی حکومت میں آئے تو اپنے تمام سیاسی حریفوں کو جیل میں ڈال دیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے اختیارات کا استعمال کیا، نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کیا، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا گیا، پھر ہم نے 9 مئی کے واقعات دیکھے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات، اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر حملے کیے گئے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث لوگوں کو سزا دی جا چکی ہے، قانون میں آپ کو اپنے عمل کا جوابدہ ہونا پڑتا ہے، ایسا شخص جو عدالت میں مجرم ثابت ہو چکا ہو اسے گرفتار ہونا ہی ہے، ٹرائل کورٹ میں ریفرنس بھیجا گیا، 40 پیشیوں کے ذریعے دفاع کا موقع بھی دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر الزام تھا تو انہوں نے اپنا دفاع کیا، نیب کی 150 پیشیاں بھگتیں، قانون کو چکمہ دینے، نیچا دکھانے اور اداروں پر حملہ آور ہونے سے آپ قانون سے بچ نہیں سکتے، زمان پارک میں پولیس کو پیٹرول بموں سے خوش آمدید کہا گیا، بچوں اور عورتوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے پورے واقعے کے ماسٹر مائنڈ تھے، 9 مئی واقعے پر چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں میرے کارکنوں کو اس کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے گوشواروں سے متعلق فارم بی میں کسی بھی چیز کو ظاہر نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے تحائف فروخت کیے، پھر خریدے اور رقم جمع کرائی، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس رسیدیں بھی نہیں ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بیرونی فنڈنگرسیدیںعدالتعمرانمریم اورنگزیب
Previous Post

عمران خان کو اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا ،جلد رہائی ہو گی' شیخ رشید

Next Post

کراچی کو جرائم سے پاک کرکے دم لیںگے،گورنرکامران ٹیسوری

News Editor

News Editor

Next Post
کامران ٹیسوری

کراچی کو جرائم سے پاک کرکے دم لیںگے،گورنرکامران ٹیسوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading