• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
پی ٹی آئی

عمران کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا عمر ان خان کی رہائی تک ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

News Editor by News Editor
مئی 10, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمر ان خان کی رہائی تک ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج فطری عمل تھا اور ہے، ، عمران خان کی گرفتاری بلا جواز تھی، کارکن قانون ہاتھ میں نہ لیں، پر امن احتجاج آپ کا قانونی و آئینی حق ہے ۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا اہم ہنگامی اجلاس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں مرکزی قائدین اور ہنگامی کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے، اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج فطری عمل تھا اور ہے، جس انداز میں سابق وزیراعظم، پارٹی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا اس کا ردعمل فطری تھا، عمران خان کی گرفتاری بلا جواز تھی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن اپنا احتجا ج کر رہے ہیں اور احتجاج جاری رکھیں البتہ کارکن قانون ہاتھ میں نہ لیں، پر امن احتجاج آپ کا قانونی و آئینی حق ہے۔

تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی تک ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ہے، ان کی زخمی ٹانگ پر ڈنڈے مارے گئے ہیں، اس وقت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں موجود ہیں، ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں اضطراب کی کیفیت ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانے کی کوشش کی ہے، اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں سرمایہ کاری بند ہوچکی ہے، جبر کا کوئی جواز نہیں ٹھہرتا، آج پورے پاکستان میں احتجاج ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری درخواست ہے پرامن احتجاج جاری رکھیں، تمام کارکنان نے قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنا ہے، ہم نے معاملات کو دانشمندی سے آگے لے کر چلنا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے گھر میں 9 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مجھے اپنے بچوں پر فخر ہے، مجھے تحریک انصاف کے ہر کارکن پر فخر ہے، میڈیا پر پابندی کی مذمت کرتا ہوں، میڈیا سے گزارش ہے کہ قوم کو صحیح آئینہ دکھائیں، قانون، جمہوریت نام کی کوئی چیز مظر نہیں آ رہی، یہ اس قابل ہی نہیں ہیں کہ ان سے مذاکرات کیے جائیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستان تحریک انصافپی ٹی آئیرہائیسابق وزیراعظمعمر ان خانملک گیر احتجاج
Previous Post

ٹڈیپ کے عالمی مارکیٹ میں حصہ بڑھانے کیلئے اعلی کوالٹی کے آم کی برآمد کیلئے مزید اقدامات شروع

Next Post

عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی، اسد عمر

News Editor

News Editor

Next Post
اسد عمر

عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی، اسد عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

ایران میں شہداء کو خراج؛ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق کمانڈرز اور سائنسدانوں کی تدفین، تہران کی سڑکیں اشکبار

جون 28, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading