• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
حمزہ شہباز

عمران نیازی قوم کو مسٹر کلین ہونے کا دھوکہ دیتے رہے ، سب کچہ چٹھہ کھل چکا ، 60ارب روپے کا حساب دینا پڑیگا ‘حمزہ شہباز

News Editor by News Editor
جون 3, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم کو مسٹر کلین ہونے کا دھوکہ دیتے رہے ، اب سب کچہ چٹھہ کھل چکا ،

60ارب روپے کا حساب دینا پڑے گا ، 9مئی کو ملک میں جو کچھ ہوا یہ سیاست نہیں بلکہ کھلے عام دہشت گردی ہے اور انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوتے،سپریم کورٹ انصاف کا سب سے اہم ستون ہے مگر کسی کی محبت اور پیار میںآئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی ایسے قومیں ترقی نہیں کرتیں ،ان کو اپنی عزت اور احترام کے لیے اپنا گھر درست کرنا چاہیے، جب بھی پارٹی فیصلہ کرے گی نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور اگلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر انکے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ تین چار سال میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور ہم کوئی شادیانے نہیں بجا رہے ، ابھی اندر بیٹھ کر بھی ہم یہ بات کر رہے تھے کہ یہ مکافات عمل ہے ،

نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق ، شاہد خاقان عباسی ، سلمان رفیق ، حافظ میاں نعمان سب کو گرفتار کیا گیا اور تب پی ٹی آئی والے دو دو گھنٹے کی پریس کانفرنس کیا کرتے تھے ،آج بتائیں یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے با عزت بری ہوئے ہیں ، اسمبلی کے اندر شور مچاتے تھے ۔جب اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آئیے میثاق معیشت کریں تو چور ڈاکو کے نعرے لگائے گئے ،

اللہ کے فضل سے عمران نیازی کے دور میں ایف آئی اے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا اور شہباز شریف با عزت بری ہوئے ، نواز شریف سرخرو ہوئے ، آج بتائیں 90ملین پائونڈر ، 60ارب روپے پاکستانی قوم کا غبن کیا اس کا حساب دینے کی باری آئی تو جھوٹ کا چورن بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، میرا خیال ہے کہ اب یہ جھوٹ کا چورن نہیں بکے گا یہ اللہ کا نظام ہے ، جن لوگوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے اور صرف یہ نہیں عمران نیازی قوم کو مسٹر کلین ہونے کا دھوکہ دیتے رہے آج تو سب کچہ چٹھہ کھل چکا ، دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے ، میرا خیال ہے کہ اس کا حساب دینا پڑے گا ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتقامی سیاست ہم نے بہت دیکھی ہے ، مسلم لیگ (ن) نے اندھے انتقام کا سامنا کیا ہے ، جھوٹے کیسز بنائے گئے ،بات یہ ہے کہ جب آپ جناح ہائوس کو جلائیں گے ، جب آپ شہیدوں کی یادگاروں کو جلائیں گے ، آپ اپنی نئی نسل ، اپنی بچوں کو پڑھاتے ہیں کہ فلاں شہید نے قوم کے لئے قربانی دی ان کی عظمت کو سلام ہے ۔

تو جب قوم کے سامنے یہ تماشہ لگتا ہے تو جو ہمارا ہمسایہ ملک اپنی دشمنی میں نہ کر سکا تو انہوں نے وہ کر دکھایا ، یہ سیاست نہیں بلکہ کھلے عام دہشت گردی ہے اور ملک کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں ، تو میرا خیال ہے کہ ان لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے ، جو قوم اپنے شہیدوں اور اپنے محسنوں کی عزت نہیں کرتی وہ کبھی فلاح نہیں پاتی ۔

حمزہ شہباز نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ احسن اقبال کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس میں کرپشن میں تو ثابت نہیں ہوئی البتہ آج وہ کھنڈر سٹیڈیم بن چکا ہے اور وہاں میچز ہو رہے ہیں ، انہی گولی بھی لگی اور بازو بھی ٹوٹی ان کو تو کسی نے نہیں کہا کہ گڈ ٹو سی یو احسن صاحب ،آپ نے اس قوم کے لئے محنت کی ہے ، تو یہ باتیں قوم کو یاد رہ جاتی ہیں ۔

عمران نیازی پر 60ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے جس کے ثبوت موجود ہیں ، آئین کو ری رائٹ کرنا اور یہ کام کرنا اور گڈ ٹو سی یو کہنا ، یہ میں ہمیشہ کہتا رہوں گا ، آپ نے کسی کی محبت اور پیار میں آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی ہے ۔ایسے قومیں ترقی نہیں کرتیں ۔

سپریم کورٹ انصاف کا سب سے اہم ستون ہے تاکہ لوگ ان کے فیصلوں کی عزت اور احترام کریں انہیں اپنا گھر درست کرنا چاہیے ۔نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے جس طرح عمران نیازی اپنے آپ کو مسٹر کلین کہتے تھے، اللہ تعالی نے آج کرپشن کا سارا نظام بے نقاب کر دیا ہے، نواز شریف کا اپنا ملک ہے، وہ جب چاہیں گے، جب بھی پارٹی فیصلہ کرے گی وہ وطن واپس آئیں گے اور اگلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت نہیں ہے ، ہم عمران خان کی طرح پریس کانفرنس میں الزام تراشی اور سزائوں کا اعلان نہیں کرتے ، ہم چور ڈاکو کے نعرے نہیں لگاتے ،ثبوت ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے اور انصاف ملے گا اور اگر قانون کے تحت 60ارب کا غبن ہوا ہے تو پھر بھی سزا ہے وہ ملنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کو مشکل وقت آیا ہم مذاکرات کی بات کرتے تھے تو عمران نیازی مذاق اڑاتے تھے ، یہ مکافات عمل ہے ، مذاکرات سیاسی قوتوں کے ساتھ کیے جاتے ہیں انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوتے ، اب انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: دھوکہعمران نیازیقوممسٹر کلین
Previous Post

ہم خیال ججز کے فیصلوں کے تسلسل سے ریاستی اداروں میں مداخلت کا پیٹرن نظر آرہا ہے ، عرفان قادر

Next Post

نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا انڈس ہسپتال کا تفصیلی دورہ ، اجلاس کی صدارت

News Editor

News Editor

Next Post
ڈاکٹر جاوید اکرم

نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا انڈس ہسپتال کا تفصیلی دورہ ، اجلاس کی صدارت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading