• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عمران خان

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد

News Editor by News Editor
اپریل 11, 2023
in پاکستان, کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کردی۔

منگل کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجدپرویز اور سعد حسن عدالت میں موجود تھے جبکہ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث، فیصل چوہدری اور علی بخاری بھی کمرہ عدالت پہنچے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکلا ء سے سوال کیا کہ توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر کیا کہتے ہیں؟خواجہ حارث نے کہا کہ جلد سماعت مقرر کرنے کا جواز کیاہے؟ پیسہ ضائع ہوتاہے، آج کل تحریک انصاف کے کیسز کی وجہ سے بہت مصروفیات ہیں، کیسز کی بھرمار کے باعث وکلا کو تیاری کے لیے بھی وقت چاہیے ہوتا ہے، گزشتہ سماعت پر وکلا کی جانب سے ہڑتال بھی تھی، مشترکہ طور پر وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کی گئی تھی۔

عمران خان کے دوسرے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی سے 29 اپریل کی تاریخ لی، 2 دن بعد الیکشن کمیشن کو خیال آیا ہے کہ تاریخ جلد مقرر کرانی ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم تو 2، 2 ماہ کی تاریخ مانگ رہے تھے، ایک ماہ کی نہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے دائر کیا، علی حیدر گیلانی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن نے پرائیویٹ شکایت دائر کی ہوئی ہے،

علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس گزشتہ سال دائر کیا گیا تھا، ایک سال ہو گیا اور علی حیدر گیلانی کے کیس میں اب تک فردِ جرم عائد نہیں ہوئی، کیا بات ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کیس میں زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس میں ڈیڑھ ماہ کی تاریخ دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس میں تو جلد سماعت مقرر کرنی کی درخواست دائر نہیں ہوئی، علی حیدر گیلانی پر بھی ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست میرٹ پر نہیں ہے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کی درخواست ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے، عمران خان کی درخواست ہے کہ خطرات کے باعث حاضری سے استثنیٰ دیا جائے یا ویڈیو لنک پر سماعت کرلی جائے، کیس سے کوئی بھی بھاگ نہیں رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجدپرویز نے درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور علی حیدرگیلانی کے کیسز دونوں مختلف نوعیت کے کیسز ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے پاس پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کرنے کا اختیار ہے، رشوت دینا اور گوشواروں میں اثاثے ظاہر نہ کرنا دو مختلف نوعیت کے کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگانا غلط ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیاکہ کرپٹ پریکٹسز پر 3 ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے،

سپریم کورٹ نے کہا ایک بار شکائت دائر ہو تو شکائت پر 3 ماہ کے اندر فیصلہ کیاجائے، الیکشن کمیشن کی درخواست میرٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر دائر کی گئی، مجھے سپریم کورٹ نے کرپٹ پریکٹسز پر درخواست دائر کرنے کا حق دیا ہے۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل بھی دئیے اور عدالت میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم جج ظفر اقبال نے درخواست واپس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ضرورت نہیں، صرف نوٹس موصول کروانا تھا۔

خواجہ حارث نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تو کوئی مسئلہ نہیں، وکیل تو عمران خان کے مختلف عدالتوں میں بھاگم دوڑی کر رہے، مجبوری ہوسکتی ہے، جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواستوں کی ضرورت نہیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ علی گیلانی نے کبھی ٹیلی ویڑن پر بیٹھ کر الیکشن کمیشن کو جھوٹا نہیں کہا، توشہ خانہ کیس دو سماعتوں کی بات ہے، 3 سے 4 ماہ سے الیکشن کمیشن کے کیس کو جھوٹا کہہ رہے، سچے ہیں تو عدالت آئیں، عمران خان کی بریت کی کوئی درخواست اب تک نہیں آئی۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی مذکورہ درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ 9 اپریل کو اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمران خان کو 11 اپریل کو طلب کر لیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر طلبی کے سمن جاری کیے تھے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی 30 مارچ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی تھی تاہم 6 اپریل کو الیکشن کمیشن کے وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائرکردی تھی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن کمیشنتوشہ خانہ کیسدرخواست مستردعمران خان
Previous Post

چین وائرس کی سائنسی ٹریسیبلٹی میں مصروف ، امریکہ خوف کا شکار

Next Post

قومی اسمبلی میں عوام کی امنگوں، ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے،شیخ رشیداحمد

News Editor

News Editor

Next Post
شیخ رشیداحمد

قومی اسمبلی میں عوام کی امنگوں، ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے،شیخ رشیداحمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading