• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سعید غنی

عمران خان کے آصف علی زر داری پر قتل کے الزامات کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں ،سعید غنی

News Editor by News Editor
فروری 2, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف علی زر داری پر الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں ،

شیخ رشید نے گرفتاری کے بعد بکواس کی ہے اس پر بھی کاروائی ہونی چاہیے ، شیخ رشید اور عمران خان ایک پارٹی کے سربراہ پر قتل کا الزام لگا رہے ہیں اس پر ثبوت مانگے جائیں، عمران خان کو یہودی پیسے دے رہے ہیں وہ بغیر سوچے سمجھے منہ سے گند نکال دیتا ہے ،عمران خان ایک فتنہ ہے جس سے کئی فتنے پیدا ہوئے ، عمران خان باتیں ریاست مدینہ کی باتیں کرتا حرکتیں اس کی سنگسار والی ہیں ، عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کواعتماد میں لئے بغیر دہشتگردی کی پالیسیز بنائیں،پارلیمنٹ فوج اور سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر فیصلہ کریں ۔

جمعرات کو وزیر محنت سندھ سعید غنی نے سندھ ہائوس میں پارٹی رہنمائوں نے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی ختم ہوگئی تھی لیکن عمران خان نے انہیں پیر جامانے دیئے ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کو عمران خان نے اعتماد میں لئے بغیر دہشتگردی کی پالیسیز بنائیں ،اگر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر فیصلے ہوتے تو نتائج برعکس ہونے تھے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دہشتگردوں کی حمایت کی اور کررہا ہے ، انہوںنے کہاکہ عمران خان کے بیانات سے دہشت گردوں کو تقویت ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان دہشت گردوں کے خلاف بولنے کی ہمت نہیں ہے ،پارلیمنٹ فوج اور سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر فیصلہ کریں ۔

انہوںنے کہاکہ پاک فوج کو اب لائحہ عمل بنانا ہوگا کہ ان دہشتگردوں کو دوبارہ ختم کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آصف علی زرداری کے خلاف سنگین الزام لگایا ،پیپلز پارٹی تو دہشتگردی کا شکار رہی ہے ،ہم نے نعشیں اٹھائی ہیں نا کہ نعشیں بچھانے والوں کا ساتھ دیا ہے ،ایسے الزامات کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں ،بغیر سوچے سمجھے عمران منہ سے گند نکال دیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ایسے بیانات دیتے ہیں جس سے پاکستان کے دشمن ممالک خوش ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو یہودی پیسے دے رہیں ہیں تاکہ ایسے بیانات دیتا رہے ۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان چاہتا ہے کہ پاکستان تباہ ہوجائے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کے خلاف لیگل نوٹس جاری کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ہر بات پر کہتا ہے کہ میں دعا کررہا تھا کہ میرے خلاف ایوزیشن ایسا کرے ،بعد میں عمران خان کو ایسا جھٹکا لگتا ہے کہ یہ روتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کرپشن کرکے اثاثوں میں اضافہ 5 ارب کا اضافہ کرلیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو اب سنسار ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے بچے ادھر ادھر پھرتے ہیں ،عدت میںاور ماہ عاشور میں نکاح کرلے ،12 بجے عید کی نماز پڑھے ،نماز جنازہ تک نا پڑھے تو فالور کہتے ہیں سب ٹھیک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک فتنہ ہے جس سے کئی فتنے پیدا ہوئے ۔

انہوںنے کہاکہ شیخ رشید پنڈی کا شیطان نالہ لئی کی پیدا وار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران اور فتنوں کو عدالتوں سے رلیف مل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید نے گرفتاری کے بعد جو بکواس کی ہے اس پر بھی کاروائی ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید اور عمران پارٹی کے سربراہ پر قتل کا الزام لگا رہے ہیں اس پر ثبوت مانگے جائیں۔

ایک سوال پر سعید غنی نے کہاکہ عمران خان اپنے بچوں کی تعداد بتا دیں ،عمران خان اخلاقی اور مالی طور کرپٹ ثابت ہوا ہے ،عمران خان باتیں ریاست مدینہ کی باتیں کرتا حرکتیں اس کی سنگسار والی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ہواس پر آصف علی زرداری سوار ہے کیونکہ عمران خان کی حکومت پیپلز پارٹی کی محنت سے ختم ہوئی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آصف علی زر داریسابق وزیراعظم عمران خانسعید غنیصوبائی وزیر محنتقتل کے الزامات
Previous Post

انتخابات ضرور ہوں گے مگر اِس وقت ریاست خطرے میں ہے، گورنر خیبرپختونخوا

Next Post

عمران خان کا صدر کو خط، گورنر خیبرپختونخوا کے بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

عمران خان کا صدر کو خط، گورنر خیبرپختونخوا کے بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading