• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
خواجہ آصف

عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات سے ملک میں خون خرابہ ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

News Editor by News Editor
جنوری 29, 2023
in پاکستان
0 0
0

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر قتل کرانے کا الزام لگا کر ایک نیا پینترا بدلا ہے جس سے ملک میں خون خرابہ ہو سکتا ہے،

عمران خان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ،ملک میں کوئی سانحہ ہواتوذمہ دارعمران خان ہوں گے،پی ٹی آئی کو آوازیں دیتے رہے اسمبلی میں آجائو ، جب استعفے منظور ہوئے تو اسمبلی میں واپس آنے کیلئے بھاگے ،سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کیخلاف جھوٹے مقدمات نہیں کرنے چاہئیں، ہماری سیاست میں اس قسم کے واقعات پہلے ہوئے نہ آئندہ ہوں گے، اداروں کیخلاف بات کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا،جن لوگوں کا آئین پر یقین ہو وہ ادھر ادھر خطوط نہیں لکھتے، قومی معاملات پارلیمنٹ میں طے ہوں گے۔

اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے آصف علی زرداری پر الزام لگایا کہ وہ ان کو قتل کرانا چاہتے ہیں یا انہوں نے عمران خان کے لیے کسی کو سپاری دی ہوئی ہے لیکن ہماری سیاست میں اس قسم کے واقعات نہ پہلے ہوئے ہیں نہ آئندہ ہوں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کی جنگ میں بہت قربانی دی ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنی جان گنوائی مگر اتنے بڑے سانحہ کے باوجود پیپلز پارٹی نے شدت کا راستہ نہیں اپنایا اور جمہوریت کا راستہ اختیار کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے لیکن جس طرح عمران خان نے ہماری سیاست کا رخ شدت کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے اس وجہ سے پیپلز پارٹی کی قیادت کو جان کا خطرہ ہو سکتا ہے اور شاید عمران خان کا مقصد بھی یہی ہے کہ سیاست میں خون خرابہ ہو۔خواجہ آصف نے کہا کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان نے بہت سے پتے کھیلے ہیں مگر سب مات کھا گئے ہیں اور اب اس نے ایک نیا پتہ کھیلا ہے جس سے ملک میں خون خرابہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلدی میں پینترا بدلتا ہے اور کبھی کبھی تو ایک دن میں بھی پینترے بدلتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے خون معاف کیے ہوئے ہیں اور اپنا سیاسی سفر جاری رکھا جس سے پیپلز پارٹی کی آج بھی صوبے میں بڑی پارٹی کی حیثیت سے حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار جانے کے بعد امریکی سازش سے الزام شروع کیا اور اب وہ محسن نقوی پر آگئے ہیں، اس کے بعد اسمبلی کے خلاف باتیں کرکے استعفے دیے اور اب وہ استعفے واپس لینے کا کہتا ہے، اس کے بعد جب استعفے منظور ہونا شروع ہوئے تو کہا کہ ہم اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اسمبلی کے طریقہ کار تو اس چیز کا انتظار نہیں کرتے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک کی معاشی تباہی کا پہلے بھی ذمہ دار ہے اور آئندہ اگر کوئی بھی سانحہ ہوا تو یہ اس کا بھی ذمہ دار ہوگا۔فواد چوہدری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ساری قیادت قید ہوئی اور جو کچھ ان کے سامنے ہوا وہ سب کچھ آپ کے سامنے ہے لیکن دس ماہ میں پی ٹی آئی کے دو شخص پکڑے گئے جن کو دو چار ماہ میں رہائی مل گئی جس کے بعد وہ کہیں نظر نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ قانون اور قاعدہ اپنا خود تابع ہوتا ہے وہ سیاسی حکمرانوں کے تابع نہیں ہونا چاہیے جس طرح تحریک انصاف کے دور میں تھا، اگر کوئی بات ہے تو عدالتی نظام اور قانون موجود ہے اس لیے فواد چوہدری یا کسی کی بھی ٹارگیٹنگ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تو اس وقت عمران خان کا بیان کیا تھا، جب نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، نہال ہاشمی اور دیگر کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا تو اس وقت ان کے بیانات کیا تھے، یہ تو بلا بلا کر کہتے تھے کہ ان کو بند کرو۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدلیہ، فوج اور اداروں کو گالیاں دیتے ہیں اور جب کوئی ادارہ ان کے خلاف کارروائی کرے تو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر سیاسی طریقے سے بات کریں تو کوئی کارروائی نہیں کرے گا لیکن اگر اداروں کے خلاف ایسی باتیں کریں گے تو قانون لازمی طور پر حرکت میں آئے گا اور اگر آئندہ بھی کسی نے ایسی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوا اور اگر اسمبلی کی ساری نشستیں گئی ہیں تو وہ اس نے خود گنوائی ہیں۔وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عمران خان کی جرات یہ ہے کہ اب صدر عارف علوی کو بلا کر کہتا ہے کہ فوج کے ساتھ میری ملاقات کراؤ، جو شخص اداروں اور ان کے سربراہان کو گالی دیتا ہے اب ان کو منتیں کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے عمران خان سے مخاطب ہوکر کہا کہ ‘اگر آپ نے سیاسی عمل میں رہنا تھا تو پھر فوج کو آوازیں نہیں دیتے، استعفے دیتے وقت ہی قومی اسمبلی میں واپس آجاتے اور ساری باتیں قومی اسمبلی میں آکر حل کرتے۔

‘انہوں نے کہا کہ اب عمران خان نے سپریم کورٹ اور آرمی چیف کو خط لکھنا شروع کردیے ہیں، ایک طرف بیان دیتے ہیں دوسری طرف خط دیتے ہیں، جن لوگوں کا آئین پر یقین ہو، آئین کے ذریعے ان کی سیاسی پیدائش ہوئی ہو وہ ادھر ادھر خط نہیں لکھتے بلکہ وہ ان فورمز کو استعمال کرتے ہیں جو آئین نے ان کے لیے مختص کیے ہوئے ہیں۔پیٹرول پمپز کی بندش پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ انتظامیہ کو ان پیٹرول پمپز کو سیل کرنا چاہیے جو بند کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مصیبت کے وقت عام آدمی کا استحصال کرکے اربوں کھربوں روپے بنا رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔
٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آصف زرداریخواجہ آصفخون خرابہقتل کرانے کا الزام
Previous Post

شوکت ترین کی مہنگائی کی نئی لہر کی پیش گوئی

Next Post

تعلیم، عدم تشدد اورمکالمہ سے ہم ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں ،اسحق ڈار

News Editor

News Editor

Next Post
سینیٹرمحمد اسحاق ڈار

تعلیم، عدم تشدد اورمکالمہ سے ہم ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں ،اسحق ڈار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading