• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
عمران خان

عمران خان کی 3 مقدمات میں 13 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع

News Editor by News Editor
اپریل 4, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0


لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی تین مقدمات میں 13 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسددا دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر عمران خان عدالت میں پیش ہو گئے جہاں ان کی تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع ہوگئی۔ اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 3 مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے بطور ڈیوٹی جج کی۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے ان کے وکلا نے دلائل دئیے کہ عمران خان کا کیس متعلقہ عدالت میں زیر سماعت ہے، متعلقہ جج رخصت پر ہیں، عمران خان سکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، وہ آج پیش نہ بھی ہوں تو کوئی حرج نہیں۔

عدالت نے پوچھا کہ عمران خان کہاں ہیں، ابھی تک مچلکے بھی جمع نہیں کروائے آپ نے، آپ مجھے بتا دیں عمران خان نے آنا ہے کہ نہیں، ہاں یا ناں میں بتائیں، جو عدالت آئے گا اسی کو ریلیف ملے گا۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان دور نہیں آجائیں گے، جس پر عدالت نے کہا کہ عمران خان 11 بجے تک پہنچ جائیں، اگر عمران خان نہ آئے تو قانون کے مطابق فیصلہ دیا جائے گا۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے 3 مقدمات جلا گھیرا، پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، سکیورٹی خطرات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جج کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، جو عدالت میں آئے گا اسی کو ریلیف ملے گا، عمران خان کے ضمانتی مچلکے بھی جمع نہیں ہوئے جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا مچلکے جمع کروا دیتے ہیں۔

بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کو 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان عدالتی حکم کے بعد پیش ہوئے تو ان کی 13 اپریل تک تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انسداد دہشتگردی عدالتتوسیععبوری ضمانتعمران خان
Previous Post

پنجاب حکومت کا دل کے مریضوں کیلئے 'ڈرپ اینڈ شفٹ' منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

Next Post

عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دوسرے بنچ کو منتقل

News Editor

News Editor

Next Post
لاہور ہائیکورٹ

عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دوسرے بنچ کو منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading