اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے آسمان نہیں ٹوٹے گا، امید ہے جیل بھرو تحریک کی نوبت نہیں آئے گی،
جیل بھرو تحریک شروع کرنے سے پہلے ہی عدلیہ، آئین توڑنے والوں کی راہ میں رکاوٹ بنے گی،بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی یا میری گرفتاری سے آسمان نہیں ٹوٹے گا،
صرف اتنا بتادیں کہ کس قانون کے تحت گرفتار کریں گے، سد عمر نے کہا ہمارے دور میں ڈالر 178روپے کا تھا جو آج 276کا ہوگیا ہے، پیٹرول اور دالوں سمیت دیگر اشیا کئی گنا مہنگی ہوچکی ہے۔