لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبو لیت سے پی ڈی ایم حواس باختہ ہو چکی ہے، عوام نے عمران خان کیساتھ کھڑے ہو کر ثابت کر دیا عمران خان کو دیوار سے لگانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے،موجودہ حکومت عمران خان کی مخالفت اور اپنی غلط پالیسیوں کے پیش نظر دن بدن تنزلی کا شکار ہورہی ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران مہنگائی کے خاتمہ کے بجائے اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں،مہنگائی کے خلاف مارچ کرنیوالوں کو اقتدار حاصل کرنے کے بعد کچھ نظر نہیں آرہا،امپورٹڈ حکومت نے ایک سال میں مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،بدترین خوفناک مہنگائی اور بے روزگاری میں بجلی و گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے اس سے مخلوق خدا پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موجود لاقانو نیٹ، مہنگائی اور دیگر بحرانو ں سے صر ف عمران خان ہی نکال سکتے ہیںتحریک انصا ف کے تر قیاتی منصو بوں کو امپور ٹڈ حکومت نے رو ک کرعوام پر ظلم کیا جس کا انہیں حساب دینا پڑے گا۔












