اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست آخری انجام تک پہنچ چکی ، لگتا ہے عمران خان آئندہ قومی اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت عمران خان کی لوٹ مار کا ذریعہ ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی کا تحلیل نہ ہونا صوبہ میں کرپشن کا تسلسل برقرار رکھنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست صرف میڈیا میں زندہ ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کی بڑی تعداد مستعفی نہیں ہوگی ، عمران خان کو سیاست سیکھنے کیلئے مزید 20 سال درکار ہیں۔