• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور

عمران خان نے سب کو معاف کر نے کا کہہ دیا اور اسٹبلشمنٹ بھی رضامند ہے، علی امین گنڈا پور

ہمیں اتحاد کی ضرورت اس لئے پڑی کہ ہمیں مائنس کرنے کا ایجنڈا پورے پاکستان میں اٹھایا ہوا ہے، ہمیں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے،گفتگو

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 28, 2025
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سب کو معاف کرنے کا کہہ دیا، اسٹیبلشمنٹ نے بھی رضامندی ظاہر کردی، عمران خان بات کرنے پر تیار، لیکن ملک کو کمزور کرنے کے حق میں نہیں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صرف ایک پریزنٹیشن تھی، میں یہ پریزنٹیشن پہلے لے چکا تھا اور وہاں ہر چیز میرے لئے اپڈیٹڈ تھی، کیونکہ ہم یہ میٹنگ کرتے رہتے ہیں اور ہمیں ان سارے معاملات کا پتا ہے۔ لیکن وہاں جو دوسرے لوگوں نے بات کی اس سے ایک بات وضاحت کے ساتھ سامنے آئی مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔ زیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ اجلاس میں میں نے مولانا فضل الرحمان سے دو سوالوں کے جواب مانگے جو انہوں نے نہیں دیئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان سے پوچھا کہ آپ کے دو بیان آئے، ایک تو یہ کہ آپ کہتے تھے عمران خان کی حکومت آپ نے گرائی پھر کہا ہمیں بلایا گیا اور یہ کام کیا گیا، اس میں سے کونسا بیان درست ہے؟ دوسرا یہ کہ آپ اور دیگر کہتے ہیں مینڈیٹ چوری ہوا تو کھل کر یہ وضاحت کردیں کہ مینڈیٹ کس نے چوری کیا؟ اس کا جواب مجھے نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جب عوام کا اعتماد ساتھ نہ ہو تو ان سے نمٹنا بہت زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن اس بات پر سب ایک پیج پر ہیں کہ دہشتگردی کا مقابلہ ہم نے کرنا ہے اس کا خاتمہ کرنا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہاں پر ہماری یہ بات بھی ہوئی کہ سیاسی استحکام اس ملک میں تب تک نہیں آسکتا جب تک عمران خان جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا ہے کہ عید کے بعد ہمیں ایک چھوٹی میٹنگ کرنی چاہئیے اور اس میں ہر ایک کو اس کی ذمہ داری کا تعین کرنا چاہئیے، تاکہ ہمیں پتا ہو کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کن وسائل کے ہوتے ہوئے ہم نے کام کرنا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم نے آپریشنز کئے ہیں، لیکن اس سے ہمیں فوائد کے بجائے الٹا نقصان ہوا ہے، عوام کے اندر اعتماد کی کمی ہوئی کیونکہ جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے، بہت سے سویلینز جو دہشتگرد نہیں تھے وہ اس کا نشانہ بنے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ افغانستان سے تعلقات اچھے نہیں رکھیں گے تو اس خطے میں امن و امان آپ قائم نہیں کرسکتے، یہ ایک فیکٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے آپریشن کے بجائے اپنے بارڈر کی حفاظت کریں، ہم نے فینسنگ کی اربوں روپے لگا دئے، کہاں ہے فینس (باڑ) کہیں بھی نہیں ہے۔ جگہ جگہ سے فینسگ توڑ دی گئی ہے، وہاں سے راستے بنے ہوئے ہیں وہاں سے لوگ بھی آرہے ہیں، اسمگلنگ بھی ہو رہی ہے، دہشتگرد بھی آرہے ہیں اسلحہ بھی آرہا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام کے اعتماد کے بغیر آپ یہ جنگ نہیں جیت سکتے، میں ان کو یہی پیٹ رہا ہوں پہلے دن سے۔

عوام ہر جگہ پر ہے، عوام کے بنا کوئی اپنی کوئی پناہ گاہ نہیں بنا سکتا، کوئی ہیڈکوارٹر نہیں بنا سکتا، روڈ پر آکر کارروائی نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری غلط پالیسی ہے گڈ طالبان اور بیڈ طالبان، آپ کی حکومتوں کی پالیسی پر لوگوں کو کوئی اعتماد نہیں ہے، اب تو پولیس بھی اعتبار نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گڈ طالبان گھوم رہے ہیں، بھتے بھی یہ لے رہے ہیں، حملے بھی کر رہے ہیں، روڈ پر ناکے لگا کر چوری چکاری بھی کر رہے ہیں، لوگوں کی زمینوں کے مسئلے بھی یہ حل کر رہے ہیں، ٹھیکیداروں سے کمیشن بھی یہ لے رہے ہیں، اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہیں، یہ پیسے لے کر لوگوں کو مارنے میں بھی ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے لوگوں کے اعتماد میں کمی آئی ہے کہ ان کے پیچھے کون ہیں، تو اگر میں خود نہیں کر رہا لیکن کسی کو بیک کر رہا ہوں تو اعتماد تو میرے پر سے ختم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس موجود ہے اور لڑ رہی ہے، جو ثبوت ہے کہ حکومت کی عملداری موجود ہے، میری پالیسی سے اتنا اعتماد پیدا ہوگیا ہے کہ کرک پر حملہ ہوا تو عوام نکلی کہ دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے پولیس کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں صوبے میں پچھلے دس سال کی حکموت کا ذمہ دار نہیں، میں اپنے ایک سال کا ذمہ دار ہوں، سی ٹی ڈی کی حالت میں اس ایک سال کے دوران زمین آسمان کا فرق نہ ہو تو میں ذمہ دار ہوں۔ میرے صوبے پر 762 ارب روپے قرضہ چڑھا دیا وہ بھی میں اتار رہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا پروونشل ایکشن پلان مکمل ہوگیا ہے اور ان کو اس کی سمجھ آئی ہے، اس پر ہم میٹنگ کر رہے ہیں، ہمیں ان کی جو مدد چاہئیے وہ انشا اللہ کریں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اوپر تنقید کرنے والا گورنر گھوم رہا ہے، کہتا ہے صوبے میں لا اینڈ آرڈر نہیں ہے، علی امین کچھ نہیں کر رہا، تیری بلوچستان میں حکومت ہے، اب وہاں تیرا منہ کالا ہوا ہے، اب جا بتا کہ تو کیوں کنٹرول نہیں کر پا رہا، تیری پارٹی کی حکومت ہے وہاں پر، اب اس پر بات بھی نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عظمی بخاری کہتی ہے علی امین سے لا اینڈ آرڈر کنٹرول نہیں ہورہا، تم سے تو کچے کے ڈاکو کنٹرول نہیں ہو رہے، جن سے میں لڑ رہا ہوں انہوں نے سپر پاور کو شکست دی ہوئی ہے، دونوں میں فرق ہے۔علی امین نے مزید کہا کہ تم اپنی پنجاب کی پولیس یہاں لے آ اور میری خیبرپختونخوا کی پولیس وہاں آںے دو، اگر پانچ دن میں کچے کا ایک ڈاکو بھی نظر آگیا۔ تمہاری پولیس کی یہ حالت ہے کہ 26 ہزار پولیس ناکے پر لگاتے ہو اور میں غیر مسلح ہوکر نہتا جہاں تک کہا وہاں تک پہنچا۔ اسلام آباد پولیس بھی دیکھی ہوئی ہے، میری گاڑی کو وہاں بریک نہیں لگی، یہ لوگ دور سے شیل مار کر بھاگ جاتے تھے کہ کہیں پکڑے نہ جائیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ، میں سب کو بتاتا ہوں کہ ابھی یہ اسٹیٹس ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے میں سب کو معاف بھی کرتا ہوں اور پاکستان کیلئے میں بات کرنے کو بھی تیار ہوں، اور کوئی ایسی چیز جو پاکستان کو کمزور کرتی ہے میں اس کے حق میں نہیں ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ادھر سے، اسٹبلشمنٹ کہیں، سسٹم کہیں یا جو نام بھی آپ دیں، ان سے میری بات چیت ہوئی تو انہوں نے بھی ان ساری باتوں پر اتفاق کیا، اب بات صاف ہے، اب جو پیچھے ہٹے گا میں اس کو ایکسپوز کروں گا کہ تم پاکستان والے نہیں ہو تم اپنی ذات والے ہو، پھر پاکستان کا نام مت لو، اپنی ذات کا نام لو، اپنی ذاتی انا کا، ذاتی انٹرسٹ کا، اپنے ذاتی فائدے کا ذاتی تعلقات کا نام تو لو پاکستان کا نام مت لینا۔انہوں نے کہا کہ اب لاجواب ہوگئے ہیں، نظام بھی لاجواب ہے، ہم بھی لاجواب ہیں، اب ایسا کام ہوگا جو لوگوں کو بہت جلد لاجواب کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشا اللہ بہت قریب ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد کی ضرورت اس لئے پڑی کہ ہمیں مائنس کرنے کا ایجنڈا پورے پاکستان میں اٹھایا ہوا ہے، ہمیں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے مولانا فضل الرحمان سے کوئی سیاسی خطرہ نہیں ہے، جب عمران خان کے مسئلے کے حل کی بات ہو رہی ہو تو میں ان چیزوں کو بہت چھوٹا سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری بہت سمجھدار سیاستدان ہیں، سیاست میں زرداری صاحب کا ون سائز فٹ آل کا رول ہے، اور مولانا صاحب بھی ہر جگہ فٹ ہوسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کوءمسئلہ نہیں ہے، کوئی سیاسی اختلاف والی بات نہیں ہے، ان کی ایک شرط ہے کہ علی امین سے معاملات حل کرلو، میں بالکل تیار ہوں۔

علی امین گنڈا پور نے آخر میں کہا کہ سب سے خطرناک چیز ہے لوہا جو ہرچیز کو کاٹ دیتا ہے، لوہے سے خطرناک ہے آگ جو لوہے کو پگھلا دیتی ہے، آگ سے خطرناک ہے پانی جو آگ کو بجھا دیتا ہے، پانی سے خطرناک ہے انسان جو پانی بھی پی جاتا ہے، انسان سے خطرناک ہے موت جو انسان کو ختم کر دیتی ہے، موت سے خطرناک ہے صدقہ جو موت کو ٹال دیتا ہے اور صدقے سے خطرناک ہے ہمارا مولوی جو صدقہ بھی کھا جاتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسٹبلشمنٹبانی پی ٹی آئیرضامندعلی امین گنڈا پورعمران خانمعافوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
Previous Post

عسکری و سول قیادت کی بڑی بیٹھک، ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

Next Post

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی درخواستیں منظور

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی درخواستیں منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading