• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
رانا ثنا ءاللہ

عمران خان نے ریڈ لائن کراس کی، بغاوت کی اب معافی نہیں ہے، رانا ثنا ءاللہ

News Editor by News Editor
جون 6, 2023
in پاکستان
0 0
0

باغ (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان زمان پارک میں جعلی پلاسٹر چڑھا کر بیٹھا رہا،بغاوت کو انجام تک پہنچانے کےلئے نعرہ دیا کہ میں ریڈلائن ہوں،

گرفتاری کے بعد طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق ریاست پر حملہ کیا،اب کہاجارہا ہے کہ یہ سیاسی احتجاج تھا،فوج کی حساس تنصیبات سے حسا س معلومات کر چرایا اور آگ لگا دی گئی،کیااس شخص نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاﺅس پر چڑھائی نہیں کی؟کیا پارلیمنٹ ریاست کا ستون اور نشان نہیں ہے؟

یہ سیاسی احتجاج نہیں بلکہ سرکشی اور بغاوت تھی،آرمی ایکٹ بروئے کار نہیں لائے تو کل کو وہی حساس دستاویز ہمسایہ ملک سے مل رہی ہو نگی، ساڑھے تین سال عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف مقدمات اورگرفتارکرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،ریڈ لائن کراس کر چکے جہاں بغاوت کی گئی اب معافی نہیں ہے۔

منگل کے روز باغ آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں، مقبوضہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،جب بھی پاکستان میں ترقی کا دور شروع ہوا تو آزاد کشمیر میں بھی ہوا،جب پاکستان میں مشکلات آئیں وہی مشکلات آزاد کشمیر میں بھی آئیں،پاکستان مشکلات کا شکار ہوا تو ایک جماعت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا،وہ مسلم لیگ(ن)کی جماعت تھی،1997ءمیں بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے ، دنیا ایک طرف ہوگئی،

امریکا نے کہا کہ بھارت تو ایٹمی قوت بن گیا لیکن پاکستان نہیں کرسکتا،اس وقت پاکستان میں ن لیگ کی جماعت تھی،پوری دنیا کے دباﺅ کے باوجود نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے، ایل کے ایڈوانی کی جانب سے کہاگیا کہ پاکستان کو کشمیر معاملے پر بات کرنے کا طریقہ سیکھنا ہوگا، انڈیا کے 11مئی کے ایٹمی دھماکوں کا جواب پاکستان نے 28مئی کو ایٹمی دھماکوں سے دیا،اس وقت پوری دنیا نے پاکستان کا بائیکاٹ کیا اور پابندیاں لگادیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ان بحرانوں سے نکل آیا،

اس ےک بعد ایک سازش ہوئی اور 10سال کےلئے مارشل لاءقائم کر دیا گیا،اس وقت دہشتگردی اور دھماکوں کاکو ئی معاملہ نہیں تھا،اگلے 8سے 9سال میں پاکستان میں دہشتگردی اور 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ آئی،دنیا کے تاجر دبئی بیٹھ کر کہتے تھے کہ یہاں آکر معاہدہ کریں پاکستان نہیں آسکتے،لوگ کہتے تھے کہ دہشتگرد سوات تو آگئے بس اسلام آباد تھوڑا دور ہے،2013ءمیں پاکستانی عوام نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا اور ن لیگ برسر اقتدار آئی، ایک بابارحمت جوبابا زحمت ثابت ہوا اب چھپتا پھر رہا ہے،وہ کسی شادی میں جائے تو کوئی ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوتا۔

رانا ثناءاللہ نے کہ بابارحمتے نے ساز ش کی اور نواز شریف کو نااہل کیا،اس فتنے کا قوم نے ادراک نہ کیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا،2014ءمیں اس فتنے نے اسلام آباد پر چڑھائی کی اور 126دن کا دھرنا دیا،اس فتنے نے سول نافرمانی کی ، بل جلائے اور کہا کہ بل بھرنا بند کردیں،اس نے کہا کہ بیرون ملک بینکوں کے ذریعے پیسے نہ بھیجیں،اس نے تھانوں پر حملہ کرکے ملزمان کو چھڑایا،اس شخص نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاﺅس پر چڑھائی نہیں کی؟کیا پارلیمنٹ ریاست کا ستون اور نشان نہیں ہے؟2018ءمیں اس کے تمام گناہوں پر پردہ ڈالا گیا،اس اشتہاری کو ایک سازش کے تحت الیکٹ کرایا گیا،

عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے آرٹی ایس بٹھا کر مسلط کر دیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ساڑھے تین سال عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف مقدمات اورگرفتارکرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،اب بھی بھاشن دیتا ہے کبھی سنا کہ آزاد کشمیر کےلئے یہ کام کیا؟ساڑھے تین سال آزاد کشمیر میں ایک پراجیکٹ بھی شروع نہیں کیا،کہتا تھا کہ 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دوں گاوہ کہاں ہیں؟صرف فرحت شہزادی کا تحفہ دیا اس نے اربوں منی لانڈرنگ سے باہر بھیجا،جب گالیاں اور چور ڈاکو کہہ رہا تھا اس وقت پیسہ ادھر ادھر ہور ہا تھا۔

وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں جعلی پلاسٹر چڑھا کر بیٹھا رہا،زمان پارک میں بیٹھ کر باقاعدہ فورس تیار کی ،بغاوت کو انجام تک پہنچانے کےلئے نعرہ دیا کہ میں ریڈلائن ہوں، جس دن جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا اس کا مقصد خلاف فیصلہ نہ آنا تھا،جب پولیس زمان پارک وارنٹ تعمیل کےلئے گئی تو پٹرول بم گرائے گئے،جس دن ریڈلائن کراس ہوئی اسے گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے بعد اس نے طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق ریاست پر حملہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج اور ریاست پر حملہ کیا گیا اب کہاجارہا ہے کہ یہ سیاسی احتجاج تھا،فوج کی حساس تنصیبات سے حسا س معلومات کوچرایا گیا اور آگ لگا دی گئی،

یہ سیاسی احتجاج نہیں بلکہ سرکشی اور بغاوت تھی،آرمی ایکٹ بروئے کار نہیں لائے تو کل کو وہی حساس دستاویز ہمسایہ ملک سے مل رہی ہوں گی،جناح ہاﺅس کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی گئی، کرنل شیر خان قوم کا بہادر نوجوان ہے،کرنل شیر خان کے بارے میں بھارت نے تعریفیں کیں، عمران خان نے ریڈ لائن کراس کی جہاں بغاوت کی گئی اب معافی نہیں ہے

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بغاوترانا ثنا ءاللہریڈ لائن کراسعمران خانمعافی
Previous Post

حکومت نے آئی ایم ایف کو نواں اور دسواں جائزہ اکٹھا کرنے کیلئے خط لکھ دیا

Next Post

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، بلوچستان نے بائیکاٹ کردیا

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، بلوچستان نے بائیکاٹ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading