لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کو 28 دسمبر کو اسلام آباد طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان خیبر پختونخوا ہ ہائوس میں ارکانِ قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختوانخواہ ہائوس میں جمع ہونے کے بعد تمام ممبران پارلیمنٹ ہائوس جائیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریکِ انصاف کے ارکان استعفوں کے لیے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے، اس موقع پر غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔









