بھارتی گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ پاکستانی اسٹار علی ظفر ان کے قریبی دوستوں میں شامل ہیں اور وہ باقاعدگی سے ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔ سونو نگم کے مطابق وہ ہر ایک یا دو ہفتے بعد علی ظفر سے بات کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کی مثبت سوچ اور خوش اخلاقی سے متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں سے زیادہ جڑاؤ محسوس کرتے ہیں جن کی سوچ اور اقدار ایک جیسی ہوں۔ سونو نگم نے پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں اپنی موسیقی کے سفر میں محسن قرار دیا۔ یاد رہے کہ سونو نگم نے اپنے کیریئر کا آغاز عطا اللہ کے مشہور گانے "اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا” گاکر کیا تھا۔









