• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
جمشید اقبال چیمہ

علیم خان تیسرے مہرے ہیں جنہیں لانچ کیا گیا ،علیم خان کا ماضی دیکھنے کی ضرورت ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

News Editor by News Editor
اپریل 8, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ علیم خان تیسرے مہرے ہیں جنہیں لانچ کیا گیا ہے ،

جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں وہ ہاروں کے سیٹ ،توشہ خانہ، عثمان بزدار اور فرح بی بی کے حوالے سے بات کررہے تھے ، میں ماضی میں نہیں جاتا لیکن علیم خان کا پی ٹی آئی میں آنے سے قبل ماضی دیکھنے کی ضرورت ہے ،تازہ ترین غریب ملک میں صرف دو لوگ امیر ہوئے جن میں ایک جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور دوسرے علیم خان ہیں اور دونوں پارٹنر ہیں ،علیم خان کی اسلام آباد کی ناکام سوسائٹی پارٹنر شپ کے بعد چمک اٹھی ،ہم نے علیم خان کا طعنہ بہت بھگتا ہے لیکن و ہ جب سے گئے ہیں پی ٹی آئی سکھی ہو گئی ہے اور اس نے ترقی بھی کی ہے ۔

پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ میاں اسلم اقبال نے علیم خان کی جانب سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضے ، ای او آئی بی میں غریبوں کے پیسے لوٹنے کے حوالے سے جو پریس کانفرنس کی اس کا آج تک جواب نہیں آیا ، علیم خان نے سرکاری اراضی ، جنگلات اور دریا کی زمینوں پر قبضہ کیا ،شاہ پور کانجراں کے ساتھ مرکزی راستے پر قبضہ کیا اور دونوں طرف پلاٹس بنا کر بیچ دئیے ، قبرستان ، سکول اور مسجد کی زمین پر قبضہ کیا ،2 ارب کی سوسائٹی تھی انہوں نے ای او آئی بی سے ساڑھے 3ارب روپے لیا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی میں سے تو کسی سے کوئی تحفہ نہیں لیا پھر انہیں ملک ریاض سے تحفہ لینے کی کیا ضرور ت تھی ،عمران خان کو پیسوں کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں،عمران خان سالانہ 14 ارب روپے شوکت خانم اور نمل کے لئے اکٹھے کرتے ہیں ،عمران خان کی خاندانی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں ،بشریٰ بیگم کا بھی انتہائی خوشحال خاندانوں میں شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان پی ٹی آئی میں طاقتور تھے ، سینئر وزیر تھے لیکن جب وہ پارٹی کو چھوڑ کر گئے تو ان کے ساتھ صرف چار لوگ گئے اور وہ لوگ بھی سب کو پتہ ہے ”روکڑے ”والے لوگ تھے ،یہ کہا جاتا ہے علیم خان جلسے کے اخراجات برداشت کرتے تھے ، جب علیم خان جلسہ کرتے تھے تو وہ ہمیں ڈیڑھ کروڑ روپے تک پڑتا اور تین ماہ تک پارٹی کی کمر سیدھی نہیں ہوتی تھی ، کئی کئی ماہ تک پارٹی قرضہ اتارتی رہتی تھی ، آج وہ نہیں ہیں تو وہی جلسہ تیس سے پینتیس لاکھ میں ہو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو مقدس گائے نہیں سمجھتے،ہم کہتے ہیں ملک کا شناختی کارڈ رکھنے والا ہر شخص برابر ہے،ہم خواتین پر نہیں جاتے، آپ کو بھی نہیں جانا چاہیے،عمران خان کی کوئی کرپشن ہے تو بتائیں سامنے لائیں،ہم نے اس ملک سے نہیں بھاگنا نہ ہی ہتھیار اٹھانے ہیں،دلیل اور قانونی طریقے سے لڑیں گے اورہماری کامیابی یقینی ہے،عوام کو ہرا کر کبھی کوئی نہیں جیتا،ویڈیو ز اور آڈیو ز بنانے والوں کا جو اصلی مقام ہے عوام انہیںوہ دیں گے،آڈیوز زویڈیوز بنانے والے کیسے لوگوں کے بیڈ رومز میں گھسے ،یہ معاملہ75 سال سے چل رہا ہے ، ہم یہی کہتے ہیں ملک میں کچھ اور نہیں بچا تو خواتین کی عزت رہنے دیں ، خواتین تک نہ جائیں ۔

ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ ہمیں ایک گال پر تھپڑ ماریں تو ہم دوسرا بھی آگے کر دیںگے ، ایسا نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بشری بیگم کو ہاروں کے سیٹ اور دیگر تحائف کا کوئی شوق نہیں،جب عمران خان وزیر اعظم بنے تو میں اور اہلیہ ان سے ملنے گئے تو چوکی پر گاڑی کی تلاشی کے دوران پوچھا گیا گاڑی میں ہتھیار یا کوئی تحفہ تو نہیں ہے ،

میں نے سوال کیا دونوں میں سے زیادہ خطرناک کیا ہے تو کہا گیا تحفہ زیادہ خطرناک ہے ، وہاں وزارت عظمیٰ ایسے ہوئی ہے ،جمشید چیمہ اور ملک ریاض کے تحفے میں کیا فرق ہے،ہم سے کسی نے تحفہ نہیں لیاحالانکہ ہم دے بھی سکتے تھے۔انہوںنے کہا کہ 23 کروڑ لوگ کسی آئین اور قانون کے مطابق ہی چل سکتے ہیں،فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور اگر کوئی کسی فکری مغالطہ میں ہے تو وہ اسے اپنے دماغ سے نکال دے ،

مریم نواز ،شہباز شریف اور علیم خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں ،حالیہ جو سروے آیا ہے اس میں ایک فیصد نے بلاول ،ایک فیصد نے آصف زرداری اوردو فیصد نے شہباز شریف کی بات کی ،آپ ان کو 56فیصد والے عمران خان پرفوقیت دینا چاہتے ہیں ، 76فیصد لوگوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کے مسائل کا حل نہیں ہیں پھر کوئی انہیں کیوں لا کر بٹھائے گا ، یہاں فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور عوام کے فیصلے تسلیم ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جمشید اقبال چیمہعلیم خانلانچمہرے
Previous Post

20اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا ، رویت ہلال ریسرچ کونسل

Next Post

شہباز شریف مستعفی ہوں'فواد چوہدری کا مطالبہ

News Editor

News Editor

Next Post
فواد چوہدری

شہباز شریف مستعفی ہوں'فواد چوہدری کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading