لاہور (تعلیم ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے داخلوں کی تاریخ میں وائس چانسلر کی جانب سے توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی نے اپنے تمام طلبا طالبات کو عیدی دینے کی بہترین کاوش کی ہے
تاکہ تمام سٹوڈنٹس باآسانی عید سے فارغ ہو کر اپنے داخلے بیھج سکیں ،اوپن یونیورسٹی نے ہمیشہ اپنے طلبا طالبات کو اپنا فیملی ممبر سمجھ کر فیصلے کیے ہیں۔ریجنل لاہور میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور سب سے بڑی وجہ سٹوڈنس کا یونیورسٹی پر اعتماد ہے یہی اوپن یونیورسٹی کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2023 (فیز2) میں بی ایس4سالہ ، بی ایس 2.5سالہ، متبادل ایم اے/ایم ایس سی)، ایسو سی ایٹ ڈگری (بی اے/بی کام)، بی بی اے)4سالہ، ٹیچر ٹریننگ(بی۔ایڈ) پروگراموں اور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلوماز،سرٹیفکیٹ کورسز 6ماہمیں داخلے کی تاریخ میں 4 مئی 2023 تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی گئی ہے۔مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkکے علاوہ ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر 04299333578سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔









