کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ و میزبان عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔اداکارہ عریشہ رضی خان ماں بن گئی ہیں، انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنے گھر ننھے مہمان کو خوش آمدید کہا ہے۔
انہوں نے یہ خوشی کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی ہے۔اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے اور شوہر کے ہمراہ بیٹے کے ہاتھ اور پیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے بچے عبدل دایان کا تعارف کراتے ہوئے ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمد للہ، ہماری چھوٹی سی نعمت دنیا میں آگئی ہے اور ہمیں 2 سے 3 افراد پر مشتمل فیملی بنادیا ہے۔
انہوں نے مداحوں سے دعاﺅں کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری زندگی کے نئے اور خوبصورت باب پر ہمیں دعاﺅں میں یاد رکھیں۔عریشہ رضی خان کو اس خوش خبری پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔