ممبئی کی متنازع اور شہرت یافتہ اداکارہ عرفی جاوید ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی فیشن یا بولڈ انداز نہیں بلکہ ان کے دل کا معاملہ ہے۔ حالیہ انٹرویو میں عرفی نے انکشاف کیا کہ وہ دہلی کے ایک شرمیلے، سادہ طبعیت کے لڑکے کو پسند کرنے لگی ہیں، جو نہ میڈیا سے جڑا ہے، نہ سوشل میڈیا پر موجود ہے، اور نہ ہی شہرت کا خواہاں ہے۔
عرفی نے لڑکے کا نام تو ظاہر نہیں کیا، مگر یہ ضرور بتایا کہ اس کی شخصیت ان کے مزاج سے مکمل طور پر مختلف ہے۔ وہ ہجوم سے گھبراتا ہے، میڈیا سے دور بھاگتا ہے، اور کیمروں سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ عرفی نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کبھی دہلی میں پاپارازی پہنچ گئے تو ان کا بوائے فرینڈ سیدھا بھاگ جائے گا۔
اداکارہ کے مطابق وہ اکثر ہر ویک اینڈ پر دہلی جاتی ہیں، اور ان کا محبوب 6 فٹ 4 انچ قد کا مالک ہے۔ مزید یہ کہ جب وہ پہلی بار اس سے ملیں تو اس کی شادی کی بات چل رہی تھی، مگر ان کی آمد نے وہ بات ختم کرا دی۔
عرفی جاوید کی یہ محبت، ان کے فینز کے لیے یقیناً ایک حیران کن اور دلچسپ خبر ہے، کیونکہ پہلی بار وہ کسی رشتے کے حوالے سے اتنی سنجیدہ دکھائی دے رہی ہیں۔









