• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
بلاول بھٹو زرداری

عدلیہ قانون کی بالادستی قائم کرے،نہیں کرسکتی تو پھر تالا لگا دے، بلاول بھٹو زرداری

News Editor by News Editor
جون 23, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ قانون کی بالادستی قائم کرے، اگر نہیں کرسکتی تو پھر تالا لگا دے، چیئر مین پی ٹی آئی نو مئی کے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کریں ،

اور معافی مانگیں ،اس لیڈر نے بات نہیں مانی اور اپنی پارٹی کو بند گلی میں پہنچا دیاشہباز شریف (ن )لیگ سے زیادہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم ہیں ، آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ یاروں کے یار ہیں،گواہی دیتا ہوں وزیر اعظم شہباز شریف جیسی محنت سے کام کرنے والا نہیں دیکھا،سیلاب متاثرین کے منصوبوں اور یقین دہانی پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے پورے ہوتے نظر آرہے ہیں،

اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں ہماری سیاست گالم گلوچ والی سیاست نہیں، ہماری سیاست کردار کشی والی سیاست نہیں ہے، کوشش ہوگی ہمیشہ مثبت سیاست کی جائے،دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں ہماری ہیں، ہم کیوں دہشتگردی کا خاتمہ نہیں چاہیں گے؟پیپلزپارٹی دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور حساس مقامات پر حملہ آور ہونے والوں کے دفاع کیلئے کبھی آگے نہیں آئے گی،

ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لئے میثاق جمہوریت پر کاربند رہتے ہوئے آئندہ آنے والی حکومت اور اپوزیشن کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی اور مذہبی جنونیت کا شکار بیمار ذہنیت کی حامل بھارتی قیادت پاکستان پر الزام تراشی کر رہی ہے،اس خطے میں دہشتگردی کے بیج بونے میں امریکا کا بھی بڑا کردار ہے، اعلامیے سے قبل واشنگٹن یا صدر جوباییڈن کو سوچنا چاہیے تھا، واشنگٹن نے ہی مودی کا گجرات کی دہشتگردی کے باعث ویزا بند کیا تھا،مودی کشمیر میں دہشت گردی کی ایک مہم کی قیادت کرتا رہا، مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں، امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کا سیلاب زدگان کے منصوبوں کے حوالے سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے یہ اپنے ہی وعدے تھے جو پورے ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑوں کا احترام ہماری ثقافت ہے، مجھے بھی میری والدہ نے ہمیشہ بڑوں کا احترام کی تلقین کی، ہماری کردار کشی اور گالم گلوچ والی سیاست نہیں ہے، ہم مثبت اور ملک کو مسائل سے نکالنے والی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، مسائل کی درست نشاندہی بے حد ضروری ہے، وزیر خزانہ اسحق ڈار میرے انکل ہیں،

ان کا میثاق جمہوریت کے حوالے سے بڑا اہم کردار ہے، سب سے پہلے انہوں نے 2006 میں محترمہ بے نظیر بھٹو سے ملاقات کی تھی، میرا ان سے بچپن سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد تو پہلے ہی یاروں کے یار مشہور ہیں، شہباز شریف صرف مسلم لیگ (ن) کے ہی وزیراعظم نہیں ہیں، وہ زیادہ وزیراعظم پیپلزپارٹی کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جس جذبے سے کام کرتے ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ ان جیسا کام کرتے کسی کو نہیں دیکھا، وزیراعظم ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔ سیلاب زدگان کیلئے تعمیر نو کیلئے رقم بجٹ میں مختص کر دی گئی ہے،

وزیراعظم نے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور خود تباہی دیکھی اور لوگوں سے وعدے کئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر پاکستان آئے اور سیلاب زدہ علاقوں کا خود دورہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ مل کر پوری دنیا کی توجہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی جانب مبذول کرائی، ہم نے دنیا کے بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر جنیوا میں کانفرنس منعقد کرائی جس میں عالمی مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک کی جانب سے 9 ارب ڈالر کے فنڈز کے اعلانات کی کامیابی حاصل کی، جب ہم واپس آئے تو وزیراعظم نے اس کامیابی پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہوا ہے، ہمیں ہر قسم کے انفرا سٹرکچر میں تبدیلی لانے کے لئے بہت زیادہ وسائل درکار ہوں گے، ماحول دوست توانائی (گرین انرجی) پر توجہ دینا ہو گی، ان سکیموں کی فنڈنگ کے حصول کے لئے ہمیں کاوشیں کرنا پڑیں گی، اقوام متحدہ ہو یا کوپ 29 ہو ہمیں ان فورمز کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی سنجیدگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کی منصوبہ بندی میں بھی گرین انرجی، گرین ایگریکلچر اور موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ نمٹنے پر توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے عوام کے ساتھ سچ بولنا ہو گا، سابق وزیراعظم نے 100 فیصد جھوٹ تواتر کے ساتھ بولنے کی روش جاری رکھی تاکہ اس کا 50 فیصد جھوٹ لوگ سچ تسلیم کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی مقبول سیاست سے ہمیں چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا، امریکہ میں بھی مقبول سیاست دان کے خلاف ایکشن شروع ہوا، انہوں نے قانون کی حکمرانی کے ذریعے ریاست کی عملداری قائم کی، سابق امریکی صدر کے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس بند کر دیئے، سابق صدر نے کانگریس پر حملہ کیا، ہمارے پاس مقبول سیاستدان نے بھی اس قسم کی حکمت عملی مرتب کی، ہمارا آئین توڑا گیا، عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کی کوشش کی گئی، 25 مئی کو اسلام آباد کو جلایا گیا، یہ بھی آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف سازش تھی، اس وقت وفاقی وزیر خزانہ اور کے پی کے صوبائی وزیر خزانہ سازش میں شریک تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے طنز کیا کہ ہم تو امریکہ سے زیادہ بڑے جمہوری لوگ جنہوں نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، 9 مئی کو انہوں نے جناح ہائوس پر حملے، دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگار اور جی ایچ کیو پر حملے کئے، کیا امریکہ میں یہ حملے ہوتے تو جمہوریت کے نام پر ان کو چھوڑ دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں دہشت گردی تھی، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے ذریعے ملک کے ساتھ یہ کھلواڑ کیا گیا، کل تک جو جمہوریت، آئین اور انسانی حقوق کو تسلیم ہی نہیں کرتے تھے، آج وہ آئین، انسانی حقوق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی باتیں کر رہے ہیں، اب وہ 9 مئی کے واقعات پر احتساب کی بجائے مفاہمت کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل میں ان کے لئے کوئی نرمی پیدا نہیں ہو گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر دفاعی تنصیبات، یادگار شہداء اور حساس مقامات پر حملہ آور ہوں گے تو پیپلزپارٹی ان کا دفاع کرنے کے لئے آگے نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری سیاست دانوں کو صرف تب انہیں جمہوریت کی یاد آتی ہے جب جناح ہائوس پر حملے ہوتے ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی اور ریاست کی عملداری قائم ہونی چاہیے، اگر یہ نہ کیا گیا تو سیاسی استحکام نہیں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ اپوزیشن ملک کیلئے نقصان کا باعث ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اپنی جماعت کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ پورا جمہوری نظام ہی بند گلی میں نہ چلا جائے۔

انہوںنے کہاکہ میثاق جمہوریت سیاسی استحکام لانے کا روڈ میپ ہے، ہمیں ملک میں معیشت کے لئے بھی ایک لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے آئندہ کی حکومت اور اپوزیشن کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ساتھ پالیسی معاملات پر اختلاف رائے کر سکتی ہے مگر 2006 میں میثاق جمہوریت پر ہر صورت عمل کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ بھارت اور امریکہ کا ایک مشترکہ بیان آیا ہے، اس کا دفتر خارجہ جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے ہمیں سیاسی استحکام لانا ہو گا، اس کے بعد امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور شراکت داری کے حوالے سے معاملات آگے بڑھا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہم ملک میں امن قائم کرنے کے لئے کام کریں، امریکہ افغانستان سے چلا گیا ہے، اب اس کے سامنے یوکرین کی جنگ ہے، امریکہ اور یورپی ممالک کی دہشت گردی کی طرف توجہ نہیں رہی، دہشت گردی کا مقابلہ ہم اس صورت میں کر سکیں گے جب ہم عالمی شراکت داروں کو ساتھ ملا کر کریں گے۔قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم امریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر امریکہ میں ہیں، وہاں پر انہوں نے ایک مرتبہ پھر بھارت کا روایتی رویہ اپناتے ہوئے پاکستان کو دہشت گرد قرار دیا، مودی جب گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو ان کی سرپرستی میں وہاں کے مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا، خواتین کی عصمت دری کی گئی، جس پر اس وقت امریکہ نے ان پر ویزہ کی پابندیاں عائد کی تھیں،

آج ایک مرتبہ پھر بھارت میں وہی سلسلہ جاری ہے، وہاں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں مودی کی دہشت گردی کا ہدف بنی ہوئی ہیں، دہلی کی سرپرستی میں ان پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، کشمیر میں کئی سالوں سے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے، وہاں کی قیادت کئی دہائیوں سے قید میں ہے، مودی اور ان کے انتہا پسند مذہبی جنونیوں کی بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے، یہ بیمار ذہنیت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال میں دو افغان جنگوں میں امریکہ کا ساتھ دیا اور اس میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، یہ ایک ایسی جنگ تھی جو ہماری نہیں تھی، ہم نے خود دہشت گردی کو دعوت دی، امریکہ کئی سمندر پار ہونے کی وجہ سے مکمل محفوظ ہے، ان کے لئے جنگیں کمرشل سرمایہ کاری کے مترادف ہیں، آج بھی یورپ میں ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ہم اس کے اتحادی بنے، آج پاکستان کو جس دہشت گردی کا سامنا ہے، یہ اسی جنگ کا شاخسانہ ہے جو ہماری تھی ہی نہیں، آج بھی پاکستانی قوم امریکہ کی حلیف ہونے کی قیمت ادا کر رہی ہے جبکہ اس کردار کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ روز امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی جوائنٹ سٹیٹمنٹ ان حکمرانوں کے لئے باعث شرم ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں پاکستانی ان کے ہاتھ بیچے۔ انہوں نے کہا کہ اس جوائنٹ سٹیٹمنٹ میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کو اپنی جغرافیائی حیثیت کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا چاہیے، اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بلاول بھٹو زردارینمائندہ خصوصی
Previous Post

آصف زرداری لاہور پہنچ گئے ، اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

Next Post

عدالت نے اگر ان پر توہین لگادی تو یہ عہدوں پر نہیں رہیں گے، اعتزاز احسن

News Editor

News Editor

Next Post
اعتزاز احسن

عدالت نے اگر ان پر توہین لگادی تو یہ عہدوں پر نہیں رہیں گے، اعتزاز احسن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading