• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
شیری رحمان

عدلیہ اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ، فلم مزید نہیں چلے گی،شیری رحمان

News Editor by News Editor
مئی 13, 2023
in پاکستان
0 0
0


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ بن چکا، فلم مزید نہیں چلے گی،اب حکومت بھی اپنا ٹریلر چلائے گی،

عدل کا جھکاؤ نظر آرہا ہے، کسی کے ساتھ لاڈلا پن مزید برداشت نہیں کریں گے ،ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے ،اب کسی کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی، عمران خان اور تحریک انتشار نے ملک کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش کی، ملک کی ساکھ کو داؤ پر لگایا گیا ہے،عمران خان خود کو ریاست اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عمران نیازی کی پشت پناہی کی جارہی ہے،جتھوں کے خلاف ہر صورت کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماشیری رحمان نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ عمران نیازی اور تحریک انتشار نے ملک، ریاست اور اداروں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے ،نو مئی سے جو ہو رہا ہے وہ قوم کے سامنے ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اپنے آپ کو قانون اور آئین سے بالا سمجھتے ہیں ،وہ کہہ رہا ہے میں ہوں تو پاکستان ہے میں نہیں تو پاکستان نہیں ،یہ بہت غلط میسج ہے اور یہ دشمن کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دو سے تین دن سے ملک میں پر تشدد احتجاج جاری رہا، ملک کی املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ریاست کمزور نہیں کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا اس دفعہ تو عدالت نے سہولت فراہم کی ،عدالت نے عمران نیازی کی سہولت کاری کی ہے ،ان کو تمام سہولیات فراہم کی گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ملک کا استحکام داؤ پر لگا رہے ہیں ،عمران نیازی عدالت کے لاڈے بنے ہوئے ہیں ،ہمارے ساتھ عدالتوں کا رویہ یکسر تبدیل ہو تا ہے۔

شیری رحمن نے کہاکہ فریال تالپور کو چاند رات کو بتربند گاڑی پر لے کر جایا گیا ،زرداری صاحب نے اپنی بیوی کی شہادت پر بھی ملک کی بات کی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان چاہتا ہے کہ یہ نہیں تو ملک بھی نا بچے ،ہم تو ڈوبے صنم تم کو بھی ڈوبائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت صبر کیا، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ چیف جسٹس کہتے ہیں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی انہوںنے کہاکہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے،آئی ایم ایف بات نہیں مان رہا کیونکہ ملک میں استحکام نہیں ،استحکام کیسے آئے، حالات سب کے سامنے ہیں ،ان سے مذاکرات شروع کیے گئے انکا رویہ دیکھ لیں ان سے کیا بات کی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عدلیہ اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ بن چکا ہے،عدلیہ میں سہولت کار بیٹھے ہیں،یہ تحریک انصاف نہیں انتشار بن چکی ہے ،حکومت کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ دو تین جو فلم ملک میں چلی ہے یہ مزید نہیں چلے گی ،ملک میں پر تشدد واقعات کیے گئے، سیاسی ورکرز یہ نہیں کرتے ،سیاسی ورکرز جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، سب کو برابر رکھا جائے ،کسی کے ساتھ لاڈلا پن مزید برداشت نہیں کریں گے ،ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی سیاسی، معاشی بدحالی کا جواز بن رہے ہیں ،عمران نیازی دشمن کو تقویت پہنچا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی بھرپور احتجاج کرے گی۔ ایک سوال پر شیری رحمن نے کہاکہ کہا گیا مذمت تو کردیں احتجاج کی تو معصوم جواب آیا کہ میں تو حراست میں تھا مجھے کچھ معلوم نہیں ،ہم گھیراؤ جلاؤ پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی دو رائے نہیں یہ احتجاج ایک سوچا سمجھا پلان تھا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ شخص عدالت میں بیٹھ کر بھی دھمکیاں دیتا رہا ،اگر ہم جلاؤ گھیراؤ پر ایکشن نہیں لیں گے تو معاملات خراب ہوںگے ۔ انہوںنے کہاکہ 4 سال جو یہ لوگ گل کھلا کر گئے تو آئی ایم ایف بھی پریشان ہوگیا ہے،سیاسی حریف پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ نے بھی کبھی ایسا عمل نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کا ایک بہت بڑا حصہ تحریک انتشار کا حصہ بنا ہوا ہے ،آپ نے ٹریلر دیکھایا اب حکومت بھی اب ایک ٹریلر دیکھائے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تحریک انصافشیری رحمانعدلیہفلمگٹھ جوڑ
Previous Post

عمران نیازی کا آرمی چیف کے خلاف بیان ان کی بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے،وزیر اعظم کا ٹویٹ

Next Post

پاکستان میں دنیا کا سب سے غیر مؤثر طرزِ حکمرانی ہے، مفتاح اسمٰعیل

News Editor

News Editor

Next Post
مفتاح اسمٰعیل

پاکستان میں دنیا کا سب سے غیر مؤثر طرزِ حکمرانی ہے، مفتاح اسمٰعیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading