فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اہم رہنماؤں کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے سابق وفاقی وزراء عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور مذہبی رہنما صاحبزادہ حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو بھی 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دوسری جانب عدالت نے پی ٹی آئی کے تین سینئر رہنماؤں — فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو — کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ تھانہ سول لائن میں درج مقدمے میں دیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 108 افراد نامزد تھے۔
یہ عدالتی فیصلہ ملک کی سیاسی صورتحال میں ایک اور اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔









