سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی پٹشن پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کو ایک گھنٹے میں عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جس پر حکومت نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کےلیے خصوصی اقدامات کیے لیکن دو گھنٹے کے بعد عمران خان کو سخت سکیورٹی کے حصار میں عدالت پیش کردیا گیا
عدالت میں عمران کو روسٹرم پر بلایا گیا اور کیس کی سماعت کا آغاز کیا ۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کی ہائی کورٹ سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا اور فوری عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے عمران خان کو دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا حکم دیا اور کیس کی مزید کارروائی کو آگے بڑھانے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس نے عمران خان کو حکم دیا کہ ہائی کورٹ جو فیصلہ کرے اسے قبول کرنا ہوگا۔
عمران خان کو نو مئی کو رینجرز نے ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہرے کیے گئے۔









