اسلام آباد( کورٹ رپورٹر )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی وارنٹ معطل کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی،
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان حلفی ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، ٹرائل کورٹ بیان حلفی کو دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے،اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔









