• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، شیخ وقاص اکرم

بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ڈیتھ سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ٹوٹ نہیں سکتے

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 3, 2025
in پاکستان
0 0
0

پشاور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی کو ایسے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں دہشتگردوں کو رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں وہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ٹوٹ نہیں سکتے، پی ٹی آئی قیادت کوجھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ کسی صورت برداشت نہیں ، بانی سے 6 ماہ میں صرف ایک بار سیاسی ملاقات رکھی گئی ہے، ملاقاتیں عدالتی حکم کے مطابق رکھی جاتی تھیں، فیصلہ ہوا تھا 6 لوگ بانی کو ریگولر ملیں گے، عدالتی آرڈرز کی خلاف ورزی کی گئی،ہم کئی بار عدالت بھی جاچکے ہیں، قیدی کو اپنے وکلا،رفقا اورخاندان کے لوگوں سے ملنے کا حق قانون دیتا ہے، عدالتی احکامات ہوا میں اڑائے جارہے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا حق مانگنا چاہتے ہیں، پچھلی بار وکلا کو بھی 2 کلومیٹر دور روک لیا گیا،ملاقات کیلئے نہیں جانے دیا گیا، وکلا اپنے اہم کیسز چھوڑ کر اڈیالہ آتے ہیں ان کو ملنے نہیں دیا جاتا، عدالتی احکامات ہوا میں اڑائے جارہے ہیں، عدالتوں کو اپنے احکامات کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک سابق وزیراعظم گزرے ہیں ان کوملاقاتوں کیلئے مرضی کے ہال مہیا تھے بانی سے اہلیہ کی ملاقاتیں بھی 2 بار کینسل کی گئیں، عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی پر شدید تشویش ہے، حکومت بانی سے ملاقاتوں پر پابندی لگا کر کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو صرف مخصوص وکلا سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ اخبارات تک روک لیے جاتے ہیں، جنہیں عدالت کے ذریعے بحال کروایا جاتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ چھ ماہ میں صرف چار بار ان کے بچوں سے بات کروائی گئی، اور کہا کہ پنجاب حکومت یہ سب کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے قانونی دستخط لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، جو عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اگر اس معاملے میں عدالت کے احکامات نظر انداز کیے جا رہے ہیں تو بڑے معاملات پر کیسے عمل درآمد ہوگا؟انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ تو ہوتا ہے، لیکن ہم عدالت سے درخواست کریں گے کہ ان کا طبی معائنہ مزید تسلسل سے اور ان کے ذاتی معالج کے ذریعے کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کوئی خصوصی رعایت نہیں مانگ رہے، بلکہ قیدی کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن ان پر صرف دبا ﺅڈالنے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس پر ہم دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کر چکے ہیں، لیکن معاملات سست روی کا شکار ہیں۔

یہاں تک کہ وزیر اعلی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور پاکستان کے سینئر وکلا کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا کہ ہمارے دور میں احساس پروگرام کے تحت 15 ہزار روپے دیے جاتے تھے، لیکن آج پانچ گنا زیادہ مہنگائی کے باوجود حکومت کے پاس اپنی تشہیر کے لیے اربوں روپے ہیں۔ رمضان پیکج پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کا رمضان پیکج ایک مذاق بن چکا ہے، جس کا فائدہ عام عوام کو نہیں ہو رہا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اجازتشیخ وقاص اکرمعدالتی حکمعمران خانملاقات
Previous Post

چینی پالیسی سازوں کا اہم سالانہ اجلاس پاک چین تعلقات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر ے گا،محمد ضمیر اسدی

Next Post

خیبرپختونخوا میں وزیرستان بلاک سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
قدرتی گیس

خیبرپختونخوا میں وزیرستان بلاک سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading