ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سٹار عامر خان نے سنی دیول کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کردیا۔
عامر خان نے نئی فلم پروڈیوس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پروڈکشن ہائوس کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نئی فلم کا نام لاہور 1947 ہوگا جس میں سنی دیول اہم کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کے ڈائرکٹر راج کمار سنتوشی ہوں گے۔
عامر خان نے بتایا کہ سنی دیول اور فیورٹ ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی کیساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، ماضی میں عامر خان، سنی دیول اور راج کمار سنتوشی کی فلمیں گھائل ، دامنی اور گھاتک سپر ہٹ ہوچکی ہیں۔