راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو پولیس کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری دے دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عالیہ حمزہ کی رہائی کا حکم دیا۔
پولیس نے انہیں راولپنڈی ایئرپورٹ ایریا میں سڑک بلاک کرنے اور پولیس کو دھمکیاں دینے پر حراست میں لیا تھا۔
عالیہ حمزہ اس وقت جہلم جیل میں قید ہیں، جہاں ان کے ضمانتی مچلکے بھیجے جائیں گے۔
وکیل صفائی کے مطابق آج کی عدالتی کارروائی کے بعد ان کی رہائی متوقع ہے۔