ممبئی (شوبز ڈیسک)عالیہ بھٹ نے سڑک پر پڑی فوٹوگرافر کی چپل اٹھا کر اسے دے دی۔
عالیہ بھٹ گزشتہ رات اپنی والدہ سونی رازدان اور بہن شاہین کے ساتھ ڈنر کیلئے گئیںجب وہ ریسٹورینٹ سے باہر نکل رہی تھیں تو انہیں ایک فوٹوگرافر کی چپل پڑی ہوئی نظر آئی۔
حیرت انگیز طور پر عالیہ نے چپل اٹھاتے ہوئے کہا چپل کس کا ہے؟ اور یہ کہتے ہوئے جس فوٹوگرافر کی چپل تھی اسے پکڑا دی۔
فوٹوگرافرز نے اداکارہ کو بتایا کہ ان کی نئی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کا ٹریلر انہیں بہت اچھا لگا۔