ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے اپنی بیٹی راہا کی تمام تصاویر ہٹادیں۔
اداکارہ نے طے کیا ہے اب وہ اپنی بیٹی راہا کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کریں گے، اسی فیصلے کے تحت انہوں نے تمام پچھلی تصاویر ہٹادی ہیں۔
عالیہ بھٹ کے مداحوں نے ان کے فیصلے کی حمایت کی اور اس اقدام کو راز داری کی درست مثال قرار دیا ہے۔عالیہ بھٹ کے اکاﺅنٹ پر فینز نے محسوس کیا کہ راہا کی تمام تصاویر ہٹادی گئی ہیں سوائے ان کے جن میں چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔اداکارہ نے صاحبزادی کی خاندانی ٹرپس کی تصاویر بھی ہٹادی ہیں جبکہ نئے سال کا البم موجود ہے لیکن وہ تصاویر نہیں ہیں، جن میں چہرہ نظر آتا ہے۔
صارفین میں سے چند نے راہا کی تصاویر ہٹائے جانے پر تنقید کی لیکن زیادہ تر نے اس اقدام کو درست قرار دیا اور کہا کہ ہمیں بچوں اور ان کے والدین کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے۔