• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
عالمی یوم مرگی

عالمی یوم مرگی:انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں نگران وزیر صحت کی قیادت میں واک کا انعقاد

News Editor by News Editor
فروری 13, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں عالمی یوم مرگی کی مناسبت سے آگاہی واک منعقد ہوئی، نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

شرکاء نے مرگی کے مرض سے متعلق آگاہی،بچاؤ اور علامات کے حوالے سے بینرز اور پمفلٹس بھی اٹھا رکھے تھے۔ای ڈی پنز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر محسن ظہیر، پروفیسر آصف بشیر، پروفیسر احسن نعمان، ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر شاہد مختار،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ شمیم سمیت ڈاکٹرز و نرسز اور پیرا میڈیکس شریک تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مرگی بڑی اعصابی بیماریوں میں سے ایک ہے جو دماغی خلیات میں خلل کے باعث” ڈس آرڈر” ہوتا ہے جبکہ اس بیماری میں مبتلا مریض کو وقتاً فوقتاً دورے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مریض کی دیکھ بھال اور نگہداشت اس کے اہل خانہ کی مستقل ذمہ داری بن جاتی ہے جس کے لئے انہیں لمبے عرصے کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ صوبے کی طبی درس گاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ پی آئی این ایس میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی آسانی کیلئے مربوط نظام پارکنگ بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم مرگی کے حوالے سے "پنز” میں منعقدہ آگاہی واک اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا میڈیکل سائنس کی ترقی اور جدید ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہونے سے مرگی کے مرض کا بہتر طریقے سے علاج ممکن ہو گیا ہے جس کی بدولت مرض پرقابو ماضی کے مقابلے میں آسان ہوگیا ہے۔ نیورو میڈیکل سائنسز میں جدید رحجانات کی وجہ سے مرگی کے مرض کی تشخیص کیلئے عوام میں آگاہی ہونا ضروری ہے تاکہ لوگ توہم پرستی اور تعویز گنڈہ کروانے کی بجائے مستند معالج سے رابطہ کریں تاکہ مریض اعصابی بیماری سے بچ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرگی کے مریض کو ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں اپنے ساتھ رکھنی چاہئیں اور ہاتھ پر بینڈ باندھنا چاہیے جس پر ان کی بیماری سے متعلق تحریر ہو اور بتایا گیا ہو کہ دورے پڑنے کی صورت میں ان کے پاس موجود دوا انہیں کھلا دی جائے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں 5کروڑ سے زائد افراد مرگی میں مبتلا ہیں،پاکستان میں ہر ایک ہزار میں سے تقریباً 9افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مرگی کی شرح 1فیصد سے0.5فیصد ہے جبکہ پاکستان میں اس مرض کی شرح 1فیصد کے لگ بھگ ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ 50سال کے بعد مرگی ہونے کی اہم وجہ ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور برین ٹیومر ہے جبکہ موثر اقدامات کے ذریعے اس بیماری پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔

پروفیسر محسن ظہیر اور ڈاکٹر شاہد مختار نے مرض کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ مرگی کے دورے کے دوران مریض کا بے ہوش ہونا، زبان کا دانتوں کے بیچ میں آجانا، ہاتھ پاؤں کا مڑ جانا یا اکڑ جانا، آنکھوں کی پتلیوں کا اوپر چڑھ جانا، منہ کا سختی سے بند ہوجانا مرگی کی علامات ہیں جبکہ اس دورے کا دورانیہ 1 سے 2 منٹ کا ہوتا ہے اور اگر کسی مریض میں پانچ منٹ سے زیادہ یہ علامات برقرار رہیں تو اسے فوراً اسپتال لے جانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں میں پائی جانے والی مرگی میں بچے کوئی بھی کام کرتے کرتے اچانک 10 سے 15 سیکنڈ کے لیے گم سم یا خاموش ہوجاتے ہیں،مرگی کے کچھ مریض اچانک کھڑے کھڑے نیچے گر جاتے ہیں اوراس میں سر پر چوٹ لگنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مختار نے مرگی کے دورے کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بتایا کہ مرگی کے دورے کے دوران مریض کے منہ پر کپڑا نہیں ٹھونسنا چاہیے، گلے کے گرد سکارف یا ٹائی ہو تو اسے ڈھیلا کر دیں، نوکیلی اشیاء دور ہٹا دیں تاکہ مریض زخمی نہ ہو اور کروٹ کے بل لٹا دیں تاکہ زبان حلق میں نہ جائے۔

ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم اور نرسنگ سپرنٹینڈنٹ رضیہ شمیم کا کہنا تھا کہ کہ مرگی کے علاج کیلئے جدید ادویات کی دستیابی سے یہ مرض جاں لیوا نہیں رہا تاہم حادثات کی صورت میں ایسے مریض کے لئے خطرات آج بھی موجود ہیں۔ ڈاکٹر عرشی عارف کا کہنا تھا کہ مریض کو مسلسل ادویات و ڈاکٹرز کی رہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے لہذا اچھے اور تجربات نیورو فزیشن کی خدمات سے استفادہ کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ علامات میں تبدیلی یا مرض میں کمی و شدت کی صورت میں ادویات کو کم یا زیادہ کیا جا ئے۔انہوں نے بتایا کہ مرگی کے مریضوں کو اپنا طرز زندگی قدرتی رکھنا چاہیے، رات کو دیر سے سونا، ذہنی دباؤ،گرم موسم، الکوحل کا استعمال، ٹیلی ویژن اور کمپیوٹر کا زیادہ استعمال اس بیماری کو بڑھا سکتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پنجاب انسٹی ٹیوٹعالمی یوم مرگینیورو سائنسز
Previous Post

اوپن مارکیٹوں میں دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کی دھجیاں بکھیر دیں

Next Post

6 گیندوں پر 6 چھکے، ایسا اتفاق ہر بار نہیں ہوتا، افتحار احمد

News Editor

News Editor

Next Post
افتحار احمد

6 گیندوں پر 6 چھکے، ایسا اتفاق ہر بار نہیں ہوتا، افتحار احمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading