کراچی(کامرس ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی جب کہ اس کے برعکس مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر فی اونس کی گراوٹ آئی ہے، جس سے نئی قیمت ایک ہزار 9 سو 66 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی۔
دریں اثنا فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 542 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار 100 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ تین دن سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔