• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
دفتر خارجہ

عالمی برادری پاکستان کیساتھ ملکر غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے ، دفتر خارجہ

News Editor by News Editor
اکتوبر 12, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے ساتھ مل کر غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے ، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک اپنا رہا ہے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،

اسرائیلی بمباری سے معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، غذائی اشیا روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت ورلڈ کپ کا میزبان ہے، سکیورٹی مہیا کرنا بھی بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سازگار ماحول فراہم کرنا بھی بھارت کی ذمہ داری ہے،، پاکستان کا غیرقانونی افغان مہاجرین یا دیگر باشندوں کو واپس بھیجنا قومی مفاد میں ہے، فیصلہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا، کچھ عناصر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث پائے گئے ہیں۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک اپنا رہا ہے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی بمباری سے معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، غذائی اشیا روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ ملک کر غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، پاکستانی فلسطینی مسئلے کے مضبوط حامی ہیں، وفاقی کابینہ نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے، پاکستان او آئی سی کا مستقل رکن ہے اور او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلانے کیلئے کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ورلڈ کپ کا میزبان ہے، سکیورٹی مہیا کرنا بھی بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سازگار ماحول فراہم کرنا بھی بھارت کی ذمہ داری ہے، زینب عباس کے خلاف بے جا ٹویٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے، بلا جواز کیس میں زینب کو گھسیٹا جا رہا ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر بھارت سے رابطے میں ہیں، ہم بھارت سے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو جلد ویزوں کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرے گا، یکم نومبر سے غیرقانونی باشندوں و مہاجرین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کالعدم و دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی پر افغان حکومت کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان کا غیرقانونی افغان مہاجرین یا دیگر باشندوں کو واپس بھیجنا قومی مفاد میں ہے، فیصلہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا، کچھ عناصر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے سائفر کے حوالے سے سوال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اور اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہولناک زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ہولناک زلزلے پر غمزدہ ہے، ہلاکتوں اور نقصانات پر بھی افسوس ہے، پاکستان اس آفت میں افغانستان کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کا یقین دلاتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر چین جائیں گے، چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بی آر آئی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا انعقاد 17 سے 18 اکتوبر کو ہوگا، وزیراعظم سائیڈ لائن میں عالمی رہنماں اور معاشی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے، چین میں سی پیک کے حوالے سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: دفتر خارجہ
Previous Post

سائفر کیس کی 9 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Next Post

بشری بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار

News Editor

News Editor

Next Post
بشری بی بی

بشری بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading