پاکستان کو اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کمیشن میں 2026 سے 2029 تک کی مدت کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤثر کردار اور بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے تحت ہونے والے انتخابات میں پاکستان نے یہ کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کے مستقل مشن نے اس موقع پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک انسداد منشیات کے عالمی اقدامات میں بھرپور شراکت کے لیے تیار ہے۔
پاکستان طویل عرصے سے منشیات کی پیداوار، اسمگلنگ اور استعمال کے خلاف نمایاں اقدامات کرتا آ رہا ہے اور اقوام متحدہ میں اس حوالے سے ہر سطح پر فعال اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔