• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
میاں زاہد حسین

عالمی ادارہ شرائط کو مزید سخت کر رہا ہے۔ قوم کو متحد ہونا ہوگا،میاں زاہد حسین

News Editor by News Editor
مئی 6, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پاکستان کے لئے ایک طرف کنواں اور دوسری طرف کھائی کے مترادف ہیں،

وہ پاکستان پراعتماد کرنے کو تیارنہیں ہے جسکی وجہ سے وہ قرضے کی قسط جاری نہیں کررہا۔

اگرآئی ایم ایف کا قرضہ نہیں ملا تو بجٹ بنانا مشکل ہوجائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا نواں جائزہ اورسٹاف لیول ایگریمنٹ گزشتہ سال ہو جانا چائیے تھا مگر سابقہ دور میں عالمی ادارے کے ساتھ طے شدہ معاہدے کو پامال کیا گیا جسکی وجہ سے نواں جائزہ تعطل کا شکار ہوا اورمعاہدہ نہ ہو سکا۔

عوام کومسلسل بتایا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام نئی شرائط پوری کردی گئی ہیں اورچند دن میں معاہدہ ہوجائے گا مگرمعیشت میں مسلسل تنزلی کی بنا پر آئی ایم ایف اپنی شرائط میں اضافہ اور ڈو مور کا مطالبہ کر کے گول پوسٹ تبدیل کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سیغیرضروری سختی کی وجوہات میں اس ادارے کا یہ خوف بھی شامل ہے کہ قرض ملنے کے بعد پاکستان میں معاملات غیر ذمہ داری سے چلائے جاتے رہیں گے اور اخراجات کنٹرول نہیں کئے جائیں گے جس کے نتیجیمیں ملک دیوالیہ ہوجائیگا اورانکی بدنامی ہوگی۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو یہ خدشہ بھی ہے کہ الیکشن سے قبل ووٹروں کو خوش کرنے کے لئے اربوں روپے ضائع کر دئیے جائیں گے جس سے ملک کی لڑکھڑاتی معیشت مزید کمزورہوجائے گی۔ چین، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے پاکستان کو قرضہ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور امپورٹس کی حوصلہ شکنی کی وجہ سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گذشتہ آٹھ ماہ میں 68 فیصد کمی آئی ہے اور اگلے چار ماہ میں مزید کمی متوقع ہے مگر اس سے ایف بی آر کے ریونیو میں بھی کمی واقع ہوگی۔

مہنگائی 36 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے جو ایشیاء میں بلند ترین سطح ہے۔ جس کی وجہ سے آئی ایم ایف شرح سود میں دو فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی قسط کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر سے پاکستان کا معاشی عدم استحکام تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ آئی ایم ایف سے موجود ہ معاہدہ 2019 میں ہوا تھا جو اگلے ماہ ختم ہو رہا ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو ساڑھے چھ ارب ڈالر کا قرضہ ملنا تھا مگراب تک صرف 3.9 ارب ڈالر کا قرضہ ملا ہے۔ حکومت نے ایکسچینج ریٹ، ٹیکس ریٹ، توانائی کی قیمت، سبسڈیوں میں کمی اور شرح سود بڑھانے کے بارے میں آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے ہی مان لی ہیں۔ اس سخت ترین معاشی صورتحال میں قوم متحد ہوکرامپورٹ سبسٹیٹوشن اور ناکام سرکاری اداروں کی نجکاری کے ہنگامی پروگرام پرعمل کرلے تو اس گرداب سے نکلا جا سکتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: کامرس ڈیسکمیاں زاہد حسین
Previous Post

روس سے 750,000 بیرل خام تیل مئی کے آخر ، جون کے آغاز میں پہنچنے کا امکان

Next Post

کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات8مئی سے لینے کااعلان کردیا

News Editor

News Editor

Next Post
میٹرک

کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات8مئی سے لینے کااعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading