لاہور (تعلیم ڈیسک) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبا کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کیرئیرفیئر کا انعقاد کیا گیا۔
گریجویٹس اور فائنل ایئر کے طلبا کی بھرپور شرکت۔کیریئر فیئر کا انقعادجی سی یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا۔50 سے زائد معروف بین الاقوامی اور قومی اداروں نے ایکسپو میں سٹالز لگائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے طلبا اداروں کے ساتھ نیٹ ورک بنائیں اور کمپنیوں میں مختلف عہدوں کے لیے درکار مہارت اور اہلیت کو سمجھیں۔
وائس چانسلر نے کہا کہ دنیا کی اعلی یونیورسٹیوں میں سال کے مختلف اوقات میں متعدد کیرئیر اور جاب فیئرز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ وائس چانسلر اور چیئرپرسنز نے تمام کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا اور کمپنی کے ایگزیکٹوز سے ان کی بھرتی کی پالیسیوں اور معیارات پر تبادلہ خیال کیا۔