لاہور( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی 5سال کے لیے نااہلی کی مدت ختم ہوگئی۔
طلال چوہدری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018 کو توہین عدالت کے الزام میں 5 سال کے لیے نااہلی کی سزا دی تھی۔
طلال چوہدری نے جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا دینے والے ججز پر تنقید کی تھی۔سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے فیصل آباد کے جلسے میں طلال چوہدری کی تقریر پر نوٹس لیا تھا۔