اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کی طاقتور اشرافیہ آپس میں لڑ رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بار بار وہی پرانی حکمت عملی استعمال کی جارہی ہے، قوم باقی دنیا سے مزید پیچھے ہوتی جا رہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ یہ ایک ڈرائونے خواب کی طرح ہے، دنیا ترقی کر رہی ہے، آگے بڑھ رہی ہے، ہم نیچے کی طرف لڑھکتے جارہے ہیں۔