کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) مافیا نے انٹر کے اسٹوڈنٹس کا مستقبل تباہ کر دیا لاہور،حیدرآباد،میر پور خاص و دیگر بیرونی بورڈ کی فرسٹ ائیر کی جالی مارکس شیٹ لگا کر سیکنڈ ائیر کا فارم جمع کیا گیا۔
ضیائالدین ایگزمینیشن بورڈ اسٹوڈنٹس کے مستقبل کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ایسے تمام کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کرے۔کیونکہ اس حوالے سے اسٹوڈنٹس کو کچھ نہیں بتایا گیا۔ ہزاروں اسٹوڈنٹس کی ادر بورڈ کی فیک مارکس شیٹ لگا کر فارم جمع کروائے گے جن کا رزلٹ بورڈ نے جاری نہیں کیا۔
اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ بورڈ کو اس کی انکوائری ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے سے پہلے کرنی تھی اب جبکہ ہزاروں اسٹوڈنٹس اپنی فیس جمع کروا کر امتحان بھی دے چکے ہیں تو ان کا سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔









