• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی میڈ یا

ضمیر کی آواز کلسٹر بم کے دھماکوں میں کھو گئی، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
جولائی 26, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

کیف (نیوز ڈیسک) یوکرین کی مسلح افواج کی جانب سے چند دن قبل روس پر گولہ باری میں کلسٹر بم کے استعمال سے ایک روسی صحافی ہلاک ہو گیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زخارووا کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا صحافی اس وقت یوکرین میں امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ کلسٹر بم کے استعمال کے حوالے سے انٹرویو کر رہا تھا۔ جولائی میں یوکرین کو جنگ میں استعمال کے لئے امریکہ کی جانب سے کلسٹر بم کی فراہمی کے بعد کسی صحافی کی یہ پہلی ہلاکت ہے ۔

کلسٹر بم سے مراد ایک بڑے بم میں کئی چھوٹے بموں کو لوڈ کرنا اور پھر اس کے مہلک اثر کو بڑھانے کے لئے کسی بڑے علاقے کو دھماکے سے تباہ کرنا ہے ۔ تاہم کچھ چھوٹے بم موقع پر نہیں پھٹتے اور اکثر جنگ ختم ہونے کے بعد عام شہریوں کو ہلاک کرتے ہیں۔

کلسٹر بموں کی ممانعت سے متعلق بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کنونشن یکم اگست 2010 کو نافذ العمل ہوا اور اب تک 120 سے زائد ممالک نے اس پر دستخط کیے ہیں۔ دنیا میں کلسٹر بموں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں لاؤس، ویتنام، کوسووو، افغانستان، عراق اور لبنان شامل ہیں۔

امریکی وزارت دفاع کے اعدادو شمار کےمطابق، کلسٹر بموں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک لاؤس میں اب تک 80 ملین امریکی کلسٹر بموں کو ناکارہ نہیں بنایا گیا ۔ جنگ کے خاتمے کے بعد سے آج تک ایک فیصد سے بھی کم بارودی مواد صاف کیا گیا ہے جس سے اب تک 20 ہزار کے قریب شہری ہلاک اور بڑی تعداد میں معذور ہو چکے ہیں۔

اسلحے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لاؤس کو ان بموں سے پاک کرنے میں 100 سال لگ سکتے ہیں۔ ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق کلسٹر بموں کا سب سے زیادہ شکار بچے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، افغانستان میں جنوری 2022 اور جون 2023 کے درمیان جنگ کی باقیات یا بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے 541 واقعات میں 640 افغان بچے ہلاک یا زخمی ہوئے، جو شہری ہلاکتوں کا تقریبا 60 فیصد بنتاہے۔

اسی وجہ سے کینیڈا، اسپین، جرمنی، برطانیہ سمیت امریکہ میں ڈیموکرٹک پارٹی کی کئی شخصیات امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کی مخالف ہیں۔ امریکی اقدام کے جواب میں روس نے واضح کیا ہے کہ اگر یوکرین کلسٹر بم استعمال کرتا ہے تو روس جوابی کارروائی کے لیے وہی ہتھیار استعمال کرے گا اور اس دوران بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکہ ہی ہو گا ۔

روس یوکرین تنازعے کی موجودہ صورتحال میں امریکہ اور مغرب کی مسلسل مداخلت کے باعث فوجی اہلکاروں اور شہریوں سمیت ہلاکتوں میں اضافہ جاری رہے گا اور دونوں فریقوں کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال سے پیدا ہونے والی صورتحال سنگین حد تک مزید بگڑے گی ۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک سال قبل بائیڈن انتظامیہ میں وائٹ ہاؤ س کی اس وقت کی پریس سیکریٹری جین پیسکی نے کہا تھا کہ کلسٹر بم کا استعمال جنگی جرم ہوگا۔ روس یوکرین تنازعے کے ابتدائی دنوں میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے روس کی جانب سے کلسٹر بموں کے مبینہ استعمال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یہ ایک ظلم ہے، یہ غیر انسانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

‘ لیکن اب، جب امریکہ نے یوکرین کو وہی ہتھیار فراہم کیے ہیں اور یوکرین ان کا استعمال کررہا ہے، تو نیٹو خاموش ہے بلکہ یہاں تک کہ کسی تشویش کا اظہار بھی نہیں کیا گیا. اس واضح "دوہرے معیار” پر بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید عدم اطمینان اور مخالفت کااظہار کیا ہے۔

درحقیقت امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی کا مقصد واضح ہے۔ ایک طرف، یوکرین کو گولہ بارود کی فراہمی روس-یوکرین تنازعے کے ذریعے روس کی طاقت کو کمزور کر سکتی ہے اور دوسری طرف اگر کلسٹر گولہ بارود سنگین نتائج کا باعث بنتے بھی ہیں تو دنیا کے سامنےاس کی ذمہ داری امریکہ پر نہیں بلکہ یوکرین پر ہوگی اور یوکرین کلسٹر بموں کا استعمال کرنے والے ملک کے طور پر بین الاقوامی تنقید کا شکار ہو گی.

کچھ دن پہلے جب امریکہ کے نائب وزیر دفاع کولن کار سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ کلسٹر بموں سے شہریوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا تو انہوں کہا کہ کلسٹربموں کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے مقابلے میں روس کی جیت بدتر ہوگی۔

حقیقت تو یہ ہے کہ امریکہ کے ان کلسٹر بموں نے معصوم انسانی جانوں کو بارود میں اڑانے سے پہلے بعض مغربی پالٹیشنز کے ضمیر کو اڑا کر رکھ د یا ہے اور ایک بار پھر دنیا کے سامنے امریکی سفارت کاری میں منافقت کا پردہ چاک کردیا ہے

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینی میڈ یاکلسٹر بمکولن کاروزیر دفاع
Previous Post

چائنا میڈیا گروپ کے "بیجنگ سے پیرس تک - چینی اور فرانسیسی فنکاروں کا اولمپک سفر" کی تھیم سرگرمی کا بیجنگ میں آغاز

Next Post

چین رواں سال اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اعتماد اور صلاحیت رکھتا ہے، رپورٹ

News Editor

News Editor

Next Post
رپورٹ

چین رواں سال اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اعتماد اور صلاحیت رکھتا ہے، رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading