ویب ڈیسک
14 اپریل 2025
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے وابستہ 86 کارکنوں کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی ہے۔ فیصلہ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سنایا۔
یہ فیصلہ ان مقدمات میں سنایا گیا جو 26 نومبر کے احتجاج کے دوران تھانہ ترنول اور کوہسار میں درج کیے گئے تھے۔
تاہم، ناجائز اسلحہ کیس میں 6 افراد کو 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دے دی گئی ہے۔
عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔