اسلام آباد(کورٹ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے ضلعی ججز اور گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کےلئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاﺅنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ یار محمد ولانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسرانکےلئے الاﺅنس 2 لاکھ 50 ہزار، گریڈ 21 کے لئے1 لاکھ 95 ہزار، گریڈ 20 کےلئے 1 لاکھ 75 ہزار، گریڈ 19 کےلئے 1 لاکھ 50 ہزار، گریڈ 18 کےلئے 1 لاکھ اور گریڈ 17 کے افسران کےلئے 60 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاﺅنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا، اخراجات اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 27-2026 کے مختص بجٹ سے پورے کئے جائیں گے۔