صنم سعید

صنم سعید کے کانز فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیو کے بھارت میں چرچے

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ صنم سعید کے کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔صنم سعید نے کانز فلم فیسٹیول میں مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کا ڈیزائن کیا ہوا سفید رنگ کا خوبصورت گاﺅن پہن کر ڈیبیو کیا۔

جیسے ہی صنم سعید کے کانز ڈیبیو کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ کی تعریف کرنا شروع کر دیں جب کہ کانز میں شرکت کرنے والی مشہور بھارتی شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا، جن میں عالیہ بھٹ، ہما قریشی، اروشی روٹیلا اور ایشا امبانی شامل ہیں۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بھارتی میڈیا پر بھی صنم سعید کے کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کے چرچے ہو رہے ہیں۔

بھارتی اسٹائلسٹ نشا گوینکا نے صنم سعید کے خوبصورت گاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر کانز فلم فیسٹیول کے شرکا یا تو بہت زیادہ روایتی یا پھر حد سے زیادہ تھیٹریکل انداز میں نظر آتے ہیں لیکن اس گاون کے ڈیزائن میں توازن ہے۔ایک اور بھارتی فیشن مبصر صوفی موتی والا نے پاکستانی اداکارہ کے گاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے کانز ڈیبیو کو 10 میں سے 10 نمبر دے دیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں