لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اس دن جو پاکستان میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، مجھے 9 مئی کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا، میں واقعات سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔
صمصام بخاری نے مزید کہا ہے کہ حکومت، عوام اور اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ذاتی طور پر میں چاہ رہا تھا کچھ سکون کروں، میں آج سے باضابطہ طور پر جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما سید صمصام بخاری کی پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات، جس میں انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی اور جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان کی قیادت پہ مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔۔ اس موقع پہ پارٹی رہنما فردوس عاشق اعوان ، عون چوہدری و دیگر قیادت بھی موجود ھے.