• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
حسن مرتضیٰ

صرف لاڈلا بدلا ہے ،کندھانہیں ،وہ دن کب آئیگا جب ملک میں عوامی راج ہو گا’حسن مرتضیٰ

News Editor by News Editor
اکتوبر 20, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ صرف لاڈلا بدلا ہے ،کندھانہیں ،پہلے ایک لاڈلا تھا،اب دوسرا ہے،وہ دن کب آئیگا جب ملک میں عوامی راج ہو گا،

اگر ملک اس طرح سے چلائیں گے تو اگلی حکومت چلتی نظر نہیں آتی،پی ٹی آئی کا عسکری ونگ ختم ہو جائے تو انہیں دیوار سے نہیں لگانا چاہیے،انہیں بھی الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیے،نواز شریف کو ویلکم کرتے ہیں کیونکہ انکے بغیر پیپلز پارٹی الیکشن کو ادھورا سمجھتی ہے،الیکشن انشا اللہ ضرور ہوں گے ۔

وہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں عثمان ملک،چودھری اسلم گل ،میاں ایوب،رانا جمیل۔منج،فائزہ ملک،علامہ یوسف اعوان عائشہ غوری،احسن رضوی،ذیشان شامی،افراز نقوی کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف میچ فکس کا بیان دیکر کیا تاثر بنا رہے ہیں۔

پہلے کہتے ہیں کوئی ریلیف نہیں ،دوسری طرف ٹرینوں پر اشتہار لگائے جا رہے ہیں،جس پر ہم کہیں گے کہ تاریں کہیں اور سے ملائی جا رہی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ٹی وی چینلز پر لمبے لمبے اشتہاروں کا پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟، ہم سوال کرتے ہیں تواس کا جواب نہیں ملتا،مینار پاکستان جلسے کی فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے اس کا نہیں بتایا جارہا ۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بی بی کے 86کے استقبال سے بڑا جلسہ کرنے کی دہائی دی جا رہی ہے۔جلسے میں بندے تو لائے جا سکتے ہیں مگر لوگ نہیں آرہے ۔یہ کوشش بری طرح ناکام ہو گی۔

لوگوں کی امیدیں ختم ہو جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کہتے ہیں کہ ڈیل نہیں ملی،پیپلز پارٹی کو ڈیل اور ڈھیل سے کوئی خطرہ نہیں،ان کامقابلہ اناڑی کھلازی سے نہیں،پیپلز پارٹی سے ہے۔ آنے والے الیکشن میں پی پی ایسا سرپرائز دے گی کہ آپکی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سزا غلط ہو گی مگر ملنے والا ریلیف بھی غلط ہے، سزا والا طریقہ ریلیف میں بھی اختیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جو انکے کرنے والا نہیں،انتخاب کرانا انکی واحد ذمہ داری ہے جس کا نام نہیں لیا جا رہا۔حیرانگی یہ ہے کہ (ن) لیگ کی نجکاری پالیسی کو یہ آگے بڑھا رہے ہیں،انہیںسرکاری اداروں کو بیچنے کا حق کس نے دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اگیکا ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔استاد قابل احترام ہیں انہیں جیلوں پر ڈالنا اور پولیس تشدد زیادتی ہے،یہ سب کچھ ن (ن) اور پرائیویٹ این جی او کو خوش کرنے کے لئے ہو رہا ہے، جو آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کار ساز کے لئے بہترین جلسے کرنے پر ساری تنظیموں کو مبارکباد دیتا ہوں۔اسی جوش جذبے سے 30نومبر کو مینار پاکستان پر یوم تاسیس کے جلسے کو بھرنا ہے۔فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔اسرائیل کے جنگی جرائم بڑھتے جا رہے ہیں ہسپتالوں،بچوں اور خواتین پر حملے جنگی جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک لب کشائی کیوں نہیں کرتے،پاکستان اور اسکے عوام فلسطین پر ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ 16ماہ میں کچھ ٹھیک نہیں کر پائے۔

اپ ٹھیک کرنا ہی نہیں چاہتے، لاہور میں اورنج ٹرین اور میٹرو بس دی لیکن ان میں اربوں لگانے کی کیا ضرورت تھی۔ان دو منصوبوں کی شکل میں عوام پر اربوں کابوجھ ڈالدیا۔سرکاری ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔انہیں اپ گریڈنہیں کیا۔نواز شریف کی وطن واپسی بارے سوال کے جواب میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آنے نہ آنے کا انکا فیصلہ ہے،شاید وہ حالات دیکھ کر کسی نے کہا ہو۔

2007میں تو نواز شریف بائیکاٹ کرنا چاہتے تھے مگر آصف زرداری نے انہیں روکا۔تانگہ سواری کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینے سے متعلق سوال کے جواب میں حسن مرتضی نے کہا کہ میں تیزی کے دور میں میں اپنے لیے درمیانی سواری تانگے پر بیٹھ کر زندگی انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستان پیپلز پارٹیحسن مرتضیعوامی راجکندھالاڈلا
Previous Post

اسرائیلی جارحیت کیخلاف دنیا سے کوئی توانا آواز نہیں آ رہی،مشعال ملک

Next Post

شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

News Editor

News Editor

Next Post
شاہ رخ خان

شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading