ڈونلد ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ میں امریکی اسلحہ ختم ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا کے اسلحے اور گولہ بارود کی قلت سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اخبار وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا میں کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ اسلحہ موجود ہے، بلکہ ہماری ضرورت سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے وائٹ ہاس کو فضائی دفاع میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں کمی سے آگاہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا ممکن ہے ، لیکن اس سے امریکی فوج کے پاس موجود میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو جائیں گے۔ایک سینیئر عہدیدار نے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ ایران پر حملوں کا نتیجہ توقعات کے برعکس نکلا ہے ، امریکی حملے ایران کو اندر سے متحد ہونے اور ایرانی رہنماں کو بیرونی خطرات پر توجہ مرکوز رکھنے کا موقع دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں