صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا، رپورٹ

لندن(انٹرنیشنل نیوز)برطانوی اخبار گارڈئین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کھولنے کی شقیں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مفاہمت کی یادداشت کے نتیجے میں ایران کو اس کے ان 12 ارب ڈالر اثاثوں تک رسائی دی جائے گی جو منجمد پڑے ہیں۔

مسودے میں آبنائے ہرمز کو 30 روز میں جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق چین چاہتا ہے کہ معاہدے کی حتمی توثیق اقوام متحدہ کرے۔ادھر عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ مفاہمتی یادداشت اور جنگ بندی کی توسیع سے متعلق خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں