اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون ِ شہادت ( ترمیمی) بل اور نشہ آورمواد کے کنٹرول ترمیمی بل کی منظوری دے دی
۔صدر مملکت نے قانون ِ شہادت ( ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دی ،بل کا مقصد قانونِ شہادت 1984 ء میں ترمیم کرنا ہے ،
صدر مملکت نے نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل 2023 ء کی بھی منظوری دی ،بل کا مقصد نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ایکٹ ، 1997 ء میں ترمیم کرنا ہے ،صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔












