اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کر دی۔
اعلامیے کے مطابق تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی ہے، صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسی سے 17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔