اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت عارف علوی ،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، وفاقی وزراء اور سیاستدانوں نے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔
ایوانِ صدرپریس ونگ کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔اپنے بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات کی ہدایات جاری کیں۔ چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو یہ بھی ہدایات جاری کہ مستبقل میں اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بچا جا سکے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ کے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ۔سابق وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور حقیقی اسباب کا تعین کیا جائے، تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ اپنے بیان میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کراچی سے اسلام آباد آنے والی مسافر کوچ کے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس واقعہ پر بے حد غمگین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وجوہات کا تعین ہونا چاہئے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔اپنے بیان میں نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پنڈی بھٹیاں ٹریفک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ جاں بحق ہونے والے مسافروں کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں،جاں بحق مسافروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سرفراز احمد بگٹی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلے بھی دعا کی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر بس حادثہ پر ظہارِ رنج و غم کا اظہار کیا اور کہاکہ المناک حادثے کی خبر سن کر صدمے میں ہوں،حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حادثے کے زخمیوں کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے، ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
انہوںنے کہاکہ حادثے کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جائے،حادثات کی روک تھام کے لیے حکومت اور عوام کو اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر جمال شاہ نے پنڈی بھٹیاں میں مسافر بس کو آگ لگنے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میںجمال شاہ نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں









