اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن ملک میں آئے دن فائرنگ کے واقعات اور اس میں ہونے والے جانی نقصان سے تنگ آگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6افراد کی ہلاکت ہوئی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ہلاکت پر بیان جاری کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس سال 48دنوں میں 73بڑے فائرنگ کے واقعات ہوچکے ہیں۔ جوبائیڈن نے نے کہا کہ ان واقعات پر مذمت اور دعائیہ پیغامات کافی نہیں، فائرنگ کے واقعات وبا ہیں اور کانگریس کو اب ایکشن لینا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ بندوق کے قانون میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 44 ہزار اموات ہوئی تھیں۔









