• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی صدر

صحرا کی روک تھام اور کنٹرول کو انسداد صحرا زدگی کے بنیادی کام کے طور پر لینا ضروری ہے،چینی صدر

News Editor by News Editor
جون 13, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر بیانور کے اپنے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ صحرا کی روک تھام اور کنٹرول کو انسداد صحرا زدگی کے بنیادی کام کے طور پر لینا ضروری ہے،

اور چینی خصوصیات کے ساتھ ریت کی روک تھام اور کنٹرول کے راستے پر چلنا ضروری ہے جو فطرت کے قوانین اور قومی حالات اور مقامی جغرافیائی حالات کے مطابق ہو۔ آج، ہم ریت کی روک تھام اور کنٹرول کے میدان میں چین کی حاصل شدہ کامیابیوں کا تجربہ کرنے کے لئے اندرونی منگولیا کو ایک مثال کے طور پر لیں گے،

صحرائی علاقے نے "ریت سے لوگوں کے پیچھے ہٹنے” سے "سبز کی وجہ سے ریت کے پیچھے ہٹنے ” میں تاریخی تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہے، مقامی ماحولیاتی تحفظ ایک ایسی شاندار گردش میں داخل ہو چکا ہے، جو عالمی ماحولیاتی انتظام کے لئے ایک مثال پیش کرتا ہے ۔

اندرونی منگولیا میں صحرائے کوبو چی چین کا ساتواں بڑا صحرا اور بیجنگ سے قریب ترین صحرا ہے، جو گزشتہ ایک عرصے میں بیجنگ میں ریت کے طوفان کا سبب بنتا تھا۔ ۔2014 میں ، صحرائے کوبوچی کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے "گلوبل ڈیزرٹ ایکو اکنامک ڈیمونسٹریشن ایریا” قرار دیا اور 2015 میں صحرائے کوبو چی نے کامیابی کے ساتھ ایک تہائی رقبے کو سبزے میں بدل دیا ، جس نے اُسی سال اقوام متحدہ کا لینڈ لائف ایوارڈ جیتا اور عالمی سطح پر صحرائی انتظام کے لیے ایک نمونہ قائم کیا۔ تاحال صحرائے کوبوچی میں 53 فیصد رقبے پر پودے نشو ونما پا رہے ہیں.

لیکن اس کامیابی کے باوجود ، ریگستانی انتظام کا قدم رکا نہیں ہے، کوبوچی صحرا ایلی فوٹو وولٹک ریت کنٹرول کے مثالی خطے میں 1 لاکھ 90ہزار سے زیادہ فوٹو وولٹک پینل نیلے سمندر کی مانند دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں، اس کے نتیجے میں ہزاروں گھرانے سبز بجلی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں . فوٹو وولٹک پینل کے نیچے اعلیٰ معیار کی گھاس ، لیکوریس، آلو اور دیگر فصلیں اگائی جاتی ہیں، مرغیاں اور بھیڑیں فوٹو وولٹک پینلز کے احاطے میں آزادانہ گھومتی ہیں۔

ریت کنٹرول کے اس نئے طریقہ کار نے ایک بار پھر دنیا کے لیے ریگستانی انتظام کی مناسبت سے چینی حکمت اور چینی حل فراہم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ صحرائے کوبوچی کا انتظام ہر سال کروڑوں ٹن زرد ریت کو چین کے مادر دریا "دریائے زرد” میں داخل ہونے سے بھی روکتا ہے ، جس سے دریائے زرد کا پانی صاف ہوچکا ہے،

دریا کے ساحلی علاقے میں حیاتیاتی تنوع نمایاں طور پر بحال ہو چکا ہے، اور 100 سے زائد اقسام کے جنگلی جانور اور پودے جو کئی سالوں سے معدوم ہو چکے تھے ، جیسے ہنس، جنگلی خرگوش اور پوپلر دوبارہ نمودار ہو چکے ہیں۔ یہ ایک معجزہ ہے، یہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت اور سی پی سی کی رہنمائی میں چینی لوگوں کی جانب سے "طویل عرصے تک مشکلات پر قابو پاتے ہوئے جدوجہد کے بعد حاصل کردہ معجزہ ہے ۔

چینی سائنس دانوں نے صحرائی مٹی کی ٹیکنالوجی بھی ایجاد کی ہے جو ریت کے ذرات کے درمیان پودوں سے کشید شدہ مواد کو استعمال کرتی ہے تاکہ ریت میں مٹی کی خصوصیات شامل ہو سکیں اور اس میں پانی اور کھاد کو برقرار رکھنے کا کام ہو، آسان الفاظ میں یہ ٹیکنالوجی، صحرا کو پودوں کی نشوونما کے لیے موزوں اچھی زمین بنا دیتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو 2016 میں اندرونی منگولیا کے اُلان بوحو صحرا میں عملی استعمال میں لایا گیا تھا اور صرف ایک سال میں صحرائے اُلان بو حو میں مولی، جوار اور ٹماٹر جیسی 70 سے زائد فصلیں اگائی گئیں ۔

اپریل 2022 میں ، صحرائے کوبوچی میں "صحرائی مٹی”کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال اس منصوبے کے تحت 30 ہزار موصحرائی رقبے کو مٹی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اس میں آلو، جوار اور مکئی سمیت دس سے زائد اقسام کی فصلیں کاشت کی جائیں گی۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ ایک لاکھ مو صحرا کو مٹی میں تبدیل کرنے کے عمل میں تین سے پانچ سال لگیں گے جس سے مقامی علاقے کو خاطر خواہ معاشی فوائد اور ماحولیاتی ثمرات حاصل ہوں گے۔ انسانیت اور فطرت کے درمیان حقیقی ہم آہنگی کیا ہے؟ وہ یہ ہے!

زمین کے لیے صحرا زدگی کو کرہ ارض کا "کینسر” اور عالمی پائیدار ترقی کے لئے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے. مشترکہ ترقی کے تصور پر عمل کرتے ہوئے چین نے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ صحرا زدگی کا مقابلہ کرنے میں چین کے تجربات اور طریقہ کار کا اشتراک کیا ہے ، اور پاکستان ، قازقستان ، منگولیا اور ایتھوپیا جیسے "بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے ساتھ زمین کے انحطاط اور ریگستانی کنٹرول کے میدان میں تعاون اور تبادلے کیے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک نے صحرائی مٹی کی ٹیکنالوجی میں نمایاں دلچسپی دکھائی ہے اور چینی ماہرین کو تکنیکی تجربات کرنے کے لیے مدعو کیا ہے ۔

17 جون انسداد صحرا زدگی اور خشک سالی کا 29 واں عالمی دن ہے۔ چین کے اندرونی منگولیا کے انسداد صحرا میں حاصل کردہ کامیابیوں نے دنیا کو یہ امید دی ہے کہ انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلقات کی بہتری ممکن ہے، اور خوفناک صحرا کو، خوبصورت نخلستان اور خوشحال خطہ بنایا جا سکتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انسداد صحرا زدگیچینی صدرروک تھامصحرا
Previous Post

چین افریقہ تعاون کے بہت نتائج برآمد ہوئے ہیں،چینی وزارت تجارت

Next Post

پنجاب میں سیاسی بٹوارے پر کام شروع ،پی ڈی ایم ٹوٹے گی'شیخ رشید

News Editor

News Editor

Next Post
شیخ رشید

پنجاب میں سیاسی بٹوارے پر کام شروع ،پی ڈی ایم ٹوٹے گی'شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading